بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے گیل (جی اے آئی ایل) کی طرف سے جاری کردہ ٹینڈر میں بولی سے متعلق ہیرا پھیری کے لیے دو کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا

Posted On: 11 OCT 2021 6:22PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (’سی سی آئی‘) نے دو فرموں، یعنی پی ایم پی انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور رتی انجینئرنگ کے خلاف ایک حتمی حکم کو منظوری دی، جو مشترکہ طور پر گجرات کے احمد آباد اور آنند علاقوں میں واقع کنویں سائٹ کی بحالی کے لیے 2017-18 میں گیل کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر میں بولی سے متعلق ہیرا پھیری میں ملوث ہیں۔

ڈی جی کی طرف سے جمع کی گئی تحقیقات اور الیکٹرانک/ دستاویزی شواہد کے ساتھ ساتھ ریکارڈ پر دستیاب دیگر شواہد کی بنیاد پر، سی سی آئی نے مشاہدہ کیا کہ یہ دونوں کمپنیاں گیل (GAIL) کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر کے حوالے سے اور یہاں تک کہ اپنی اپنی بولیاں جمع کرانے کے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھیں۔ مزید یہ کہ ان دونوں کمپنیوں کی بولیاں ایک ہی آئی پی ایڈریس سے احمد آباد میں پی ایم پی انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر کے احاطے سے صرف ایک دن کے وقفے سے جمع کرائی گئی تھیں۔ سی سی آئی نے مشاہدہ کیا کہ اس طرح کے طرز عمل سے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 3 (1) کے ساتھ ساتھ سیکشن 3 (3) (ڈی) کی دفعات کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے تحت بولی میں ہیرا پھیری سمیت مسابقتی مخالف معاہدے کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

سی سی آئی نے پی ایم پی انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ پر 25 لاکھ روپے، رتی انجینئرنگ پر 2.5 لاکھ روپے اور ان کمپنیوں کے انتظام اور کنٹرول میں شامل افراد پر بالترتیب 1 لاکھ اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کا حکم سنایا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 9964


(Release ID: 1763082) Visitor Counter : 140


Read this release in: Hindi , English , Marathi