وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹرایل موروگن نے آونتی پورہ میں پردھان منتری متسیا سمپدایوجنا (پی ایم ایم ایس وائی )  کے تحت  قائم  کردہ آراے ایس کاافتتاح  کیا

Posted On: 09 OCT 2021 9:11PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات ، ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری  کے وزیرمملکت ڈاکٹر موروگن نے  آج آونتی پورہ میں پردھان منتری متسیا سمپدایوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) کے تحت پرائیویٹ شعبے میں مختلف رنگوں کی حامل ٹراؤٹ مچھلی کے لئے  ری –سرکولیٹری ایکواکلچر سسٹم (آرایے ایس ) ٹکنالوجی کا افتتاح کیا ، جو جموں کشمیر میں اپنی نوعیت کا  اس طرح کا  پہلا پروجیکٹ  ہے ۔

اس افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیات کمشنر  ، بصیرالحق  چودھری اور دیگرسینیئرافسران بھی موجودتھے ۔  

  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029HF1.jpg

مذکورہ پروجیکٹ کوروزگارکے منافع بخش اورپائیدار ذرائع کے طورپردیکھا جارہاہے ، کیونکہ اس کے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے امکانات  مضمر ہیں ۔ جہاں مچھلی پالنے کا کام چل رہاہے اور اس طرح کے منصوبوں پر عمل ہورہاہے ۔

اس موقع پر مرکزی وزیرمملکت نے کہاکہ  تولیدی کے عمل کی سہولتوں کے ذریعہ پروڈیوسروں کو ان کی کمیونیٹیزمیں داخل ہونے کی سہولت حاصل ہوجاتی ہے  کیونکہ وہ روزی روٹی کے مواقع کے متبادل پیداکرتے ہیں ۔ انھوں نے آراے ایس پلانٹ کا مکمل معائنہ کیا اورضلع افسروں سے بات چیت کی ۔

لگ بھگ 50لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت  کے اس پلانٹ میں  10سرکولر ٹینک لگے ہوئے ہیں ،جن میں سے ہرٹینک کی صلاحیت 50ہزار لیٹرپانی کی ہے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ سرکاری اورنجی سرمایہ کاروں کے ذریعہ مشترکہ  اورٹھوس کوششوں کے ساتھ ماہی پروری کے سیکٹرکو جدیدطرز کا بنانے میں موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P960.jpg

وزیرموصوف نے کہا کہ اس سیکٹرکے  بے پناہ مضمرات  کو تسلیم کرتے ہوئے ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کی رہنمائی میں بھارتی حکومت کے ذریعہ  ممتا ز اسکیم پردھان منتری متسیاسمپدایوجنا  (پی ایم ایم ایس وائی) شروع کی گئی ہے ، جو ملک میں ماہی پروری کی مجموعی ترقی کے لئے خاطرخواہ سرمایہ کاری بہم پہنچائیگی ۔ پی ایم ایم ایس وائی ماہی گیری کے شعبے میں اب تک کی سب  سے بڑی سرمایہ کاری کا باعث بنی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ معیشت حیوانات کے لحاظ سے صحت مند اقتصادی لحاظ سے مناسب  اور سماجی شمولیت والی نموکا راستہ ہموارکیاجائے اور مچھلی پالنے والوں کی اقتصادی خوشحالی کویقینی بنایاجائے  نیز ملک کی خوراک اورتغذیہ جاتی سلامتی کو بہتربنایاجائے ۔

 ڈاکٹرموروگن نے مزید کہاکہ ان حوصلہ افزا نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے پروڈکشن اور پروڈکٹوٹی کے سسٹامیٹک اور طریقہ کارپرمبنی فروغ   ، ٹکنالوجی کے نفوذ،  بیج اورچارے کو بہتربنانے اورمختلف قسم کی مشترکہ خصوصیات رکھنے والے ایک باضابطہ خاکے کی ضرورت ہے تاکہ اس سیکٹرکی سرگرمیوں میں سہولت پیداکی جاسکے ۔

وزیرموصوف مستقبل ماہی پروری کرنے والے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ ہمہ گیر ، ذمہ دار ،مبنی برشمولیت مضمرات کو بروئے کارلائیں انھوں نے کاشت کاروں سے مچھلیو ں کے تیارہونے کے بعد انھیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات اور عمدگی کو بہتربنانے سمیت توسیع ، شدت ، تنوع اورزمین نیز پانی کے مفید استعمال کے ساتھ ساتھ جدیدکاری اور ویلیو چین کو مستحکم بنانے کے ذریعہ کاشت کاروں کو مچھلی کی پیداوار اورپیداواریت بڑھانے پرزوردیا۔

ڈاکٹرموروگن نے کہاکہ اس  اسکیم کا مقصد  مچھلی پالنے والے کسانوں کی آمدنی کو دوگناکرنا اوربامعنی روزگارپیداکرنا اورمچھلی کے سیکٹرکے خدمات کو بڑھا کر اسے زرعی اوربرآمداتی بناناہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس بات کو بھی یقینی بناناہے کہ مچھلی پالنے والے اور مچھلی کسانوں کے لئے سماجی ، جسمانی اور اقتصادی سیکیورٹی کو بھی بہتربنا یاجائے ۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت  مچھلی پالنے کے ایک بہتربندوبست کو فروغ دینے اور ایک ریگولیٹری خاکہ تیارکرنے تئیں عہدبستہ ہے ، تاکہ  اس اسکیم  کوبارآوربنایاجاسکے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ  پردھان منتری متسیا سمپد ایوجنا (پی ایم ایم ایس وائی )مذکورہ کارروائیوں کے علاوہ مچھلی کی پیداوار، پیداواریت ، معیار، تکنیک ، مچھلیو ں کے تیارہونے کے بعد انھیں رکھنے کے لئے درکار فاصلوں کو ختم کرنے اوربنیادی ڈھانچے اورمارکیٹنگ سے ویلیو چین میں درکارفاصلوں کو ختم کرنے کے لئے تیارکی گئی ہے ۔

****************

ش ح۔ش ر۔ ع آ  

11.10.2021

U. NO. 9940

 


(Release ID: 1762941)
Read this release in: English , Hindi