وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرایل موروگن 9سے 11اکتوبر2021تک حکومت کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جمو ں کشمیرکے تین روزہ دورے پر


وزیرموصوف نےزووُرا میں شیپ بریڈنگ فارم اور مانلوکے مقام پر بالترتیب 19.37لاکھ اور 29لاکھ روپے کے شیپ بریڈنگ بیٹن فلورشیڈ کا افتتاح کیا نیز کوکرناگ میں ٹراؤٹ فش فارمنگ پروجیکٹ کا دورہ کیا

Posted On: 10 OCT 2021 11:00PM by PIB Delhi

 

اطلاعات ونشریات اورماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیرمملکت ڈاکٹرایل موروگن 9سے 11اکتوبر ، 2021تک حکومت کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پرہیں ۔

وزیرموصوف نے 10اکتوبر ، 2021کو  زووُرا میں حکومت کے شیپ بریڈنگ فارم اور مانلو میں شیپ بریڈنگ بیٹن فلور شیڈ  کا افتتاح کیا۔ 19.37لاکھ  اور 29لاکھ روپے کے  بالترتیب   یہ دوپروجیکٹ تعمیرات عامہ کے محکمہ  پی ڈبلیو ڈی (آراینڈ بی ) کی طرف سے انجام دیے گئے ہیں ۔ انھوں نے اننت ناگ  ضلع میں کوکرناگ کے مقام پر ٹراؤٹ فش فارمنگ پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس پروجیکٹ  کی سالانہ صلاحیت 150ٹن ہے اور اس پروجیکٹ سے حکومت اور ساتھ ہی ساتھ جموں کشمیر میں پرائیویٹ ٹراؤٹ یونٹوں کی بیج کی مانگ پوری ہوتی ہیں۔ انھوں نے پردھان منتری متسیا سپمد یوجنا کے تحت فیض پانے والے افراد کو جدول بھی  تقسیم کئے۔

 

WhatsApp Image 2021-10-10 at 15.35.50.jpeg

انھوں نے شوپیان میں  سیب کے اس  باغ  کا بھی دورہ کیا جو ایشیا میں سب سے بڑا باغ ہے ۔ انھوں نے معاملات کے موثرحل کے لئے  کسانوں سے  بات چیت کی تاکہ ان کے  مسائل  کوسمجھاجاسکے  ، انھوں  نے سیب کی کاشت اوراس کی برآمدات سے منسلک مختلف عمل کی ستائش کی ۔

WhatsApp Image 2021-10-10 at 15.37.59.jpeg

 

اس سے پہلے 9اکتوبر، 2021کو انھوں نے شوپیا ن سری نگراورجنوبی کشمیر  کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں اور مقامی لیڈروں سے ملاقات کی۔ بشمول جموں کشمیر کی سماجی ، اقتصادی ترقی میں لوگوں کی موثر شراکت داری سے متعلق  مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔

 

WhatsApp Image 2021-10-10 at 15.39.27.jpeg

انھوں نے بھارتی حکومت کے علاقائی دفتروں کا بھی دورہ کیااور شوپیان ضلع میں  مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے   جموں کشمیر   کے ترقیات سے متعلق   پروجیکٹوں کی موثر اور بروقت عمل آوری کے لئے مقامی افراد کو منسلک کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت بھی دی ۔

 

WhatsApp Image 2021-10-10 at 15.41.52.jpeg

 

اس سے پہلے سنیچرکو انھوں نے مویشی پروری اورماہی پروری کے محکمے کی جانب سے  جموں کشمیر کے شوپیان  میں شیرمال کے مقام پر منعقدہ ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے پولٹری یونٹوں ، شیپ یونٹوں کے مستفیدین کے درمیان  مختلف اشیاء بھی تقسیم کیں اور  ایک انیمل ایمبولنس (ایم وی یو ) بھی شوپیان کے ضلع  کلکٹرکوسونپی ۔

WhatsApp Image 2021-10-10 at 15.44.01.jpeg 

انھوں نے  اپنے دورے کا آغاز پردھان منتری متسیا سمپدایوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) کے تحت ایک نوجوان خاتون صنعت کار ، محترمہ حنا پرّے کی طرف سے اونتی پورہ میں  تیارکردہ ری سرکولیٹری ایکواکلچر سسٹم (آراے ایس ) سہولت  کے افتتاح سے کیاتھا۔ انھوں نے رام ناگی –گاڈی پورہ فیری پورہ  نہاما روڈ،  صحت ادارے ،  ٹی –وانگم، ٹنل روڈ سفاناگری اور تکوان گاڈی پورہ روڈ کے ای –فاؤنڈیشن اسٹون کے افتتاح  کی رسم بھی انجام دی ۔

***************

ش ح۔ش ر۔ ع آ  

U. NO. 9934

 


(Release ID: 1762886) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi