وزارت دفاع
اشنگٹن ڈی سی میں بھارت۔ امریکہ ڈیفنس پالیسی گروپ کی میٹنگ
Posted On:
09 OCT 2021 9:47PM by PIB Delhi
بھارت کے دفاعی سکریٹری جناب اجے کمار اور امریکہ کے دفاعی پالیسی سے متعلق انڈر سکریٹری ڈاکٹر کولنگ کال نے واشنگٹن ڈی سی میں 8 اکتوبر 2021 کو بھارت۔ امریکہ ڈیفنس پالیسی گروپ (ڈی پی جی) کی 16 ویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ ڈی پی جی بھارت کی وزارت دفاع اور امریکہ کے محکمہ دفاع کے درمیان ایک اعلی سطحی افسروں کی سطح کا میکانزم ہے، جس کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کا جامع طور پر جائزہ لینا اس کے تمام پہلوؤں کے سلسلے میں رہنمائی کرنا ہے۔
فریقین نے بھارت۔ امریکہ اہم دفاعی شراکت داری، مل سے مل کے تعلقات، بنیاد ی دفاعی معاہدوں کے نفاذ ، دفاعی مشقوں ، ٹکنالوجی سے متعلق تعاون اور دفاعی تجارت کو مستحکم کرنے کے کام کی ترقی کا جائزہ لیا۔ فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون اور ہند بحرالکاہل خطے میں مشترکہ مفاد کو فروغ دینے کے سلسلے میں معلومات شیئر کی۔
دونوں صدور کو مختلف دو طرفہ دفاعی پہل قدمی اور میکانزم کی پیش رفت سے واقف کرایا گیا۔ انہوں نے دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی پہل کے تحت ایئر لانجڈ بغیر پائلٹ کے ایریل وہیکلز (یو اے وی) کو ایک دوسرے کے تعاون سے تیار کرنے کے مشترکہ پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ فریقین نے جدید ترین دفاعی صنعتی تعاون کی تسہیل کے مقصد سے بھارت میں افتتاحی صنعتی سلامتی معاہدے کی میٹنگ کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مل کر تیار کرنے اور ایک دوسرے کے تعاون سے پروڈکشن کے لئے دفاعی صنعتوں میں موجودہ اختراعی ایکو سسٹم کے استعمال کے واسطے نجی اور سرکاری متعلقین کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔ طرفین نے نئے حلقہ اثر مثلاً خلاء، مصنوعی ذہانت، سائبر اور کاؤنٹر بغیر پائلٹ کے ایریل وہیکل ٹکنالوجیز میں تعاون کا خیر مقدم کیا۔
طرفین نے آئندہ 2 جمع 2 وزارتی مذاکرات کے لئے تیاری کا بھی جائزہ لیا۔ باہمی سہولت والی تاریخوں میں ڈی پی جی کی آئندہ میٹنگ بھارت میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(2021۔10۔09)
U-9911
(Release ID: 1762746)
Visitor Counter : 193