وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وار میموریل ، لونگے والا سے نیشنل وار میموریل ، نئی تک خواتین کی سائیکل مہم

प्रविष्टि तिथि: 09 OCT 2021 10:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 09  اکتوبر       سورنم وجے ورش تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے وار میموریل ، لونگے والا سے نیشنل وار میموریل ، نئی دہلی تک تمام خواتین پر مشتمل ایک مشترکہ سائیکلنگ سروس مہم کا انعقاد کیا۔ اس مہم کو 25 ستمبر 2021 کو ایئر وائس مارشل روہت مہاجن وی ایم ، سینئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن (ایس او اے) ، ہیڈکوارٹر ایس ڈبلیو اے سی نے ہری جھنڈی دکھائی۔

14 رکنی ٹیم اسکواڈرن لیڈر سنیہل ستیجا (ٹیم لیڈر)، اسکواڈرن لیڈر سجاتا یادو، اسکواڈرن لیڈر کرتیکا پانڈے، اسکواڈرن لیڈرسمیدھا شرما، اسکواڈرن لیڈر میشا پروشوتم ، فلائٹ لیفٹیننٹ میگھا شرما، فلائٹ لیفٹیننٹ شویتا پریا، کیپٹن سواتی رائے، کیپٹن شیوانی ، کیپٹن سونالی اپادھیائے، لیفٹیننٹ راج لکشمی راٹھور، لیفٹیننٹ کیرتی شکلا، فلائٹ لیفٹیننٹ نغمہ پروین اور فلیگ آفیسر کومل رانی پر مشتمل تھی۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(3)6O7U.JPG

12 دن کے عرصے میں ٹیم نے 1009 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ٹیم کے ارکان نے کالج کے طلباء اور سکول کے بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں مسلح افواج میں شمولیت کی ترغیب دی۔ ٹیم نے ان بارہ دنوں کے دوران گاؤں والوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں آگاہی پیدا کی ۔

ٹیم کا استقبال ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) ایئر مارشل کے اننت رمن وی ایس ایم نے نیشنل وار میموریل ، نئی دہلی میں کیا۔ اس موقع پر  انہوں نے شہیدوں کو کو خراج  عقیدت پیش کی۔ بعد ازاں ائیر فورس اسٹیشن ، نئی دہلی میں ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن ائیر مارشل وی پی ایس رانا وی ایس ایم نے ٹیم کا استقبال کیا ۔ انہوں نے ٹیم کو ان کے عزم اور مقررہ وقت میں مہم کی تکمیل کو یقینی بنانے کی کوششوں کے لیے مبارکباد دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9907


(रिलीज़ आईडी: 1762697) आगंतुक पटल : 154
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी