وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے ڈیفنس الیکٹرونکس ایپلی کیشنز لیباریٹری کا دورہ کیا
Posted On:
09 OCT 2021 3:07PM by PIB Delhi
اہم باتیں:
- جدید ترین مواصلات اور نگرانی نظام اور ٹیکنالوجیز کی تیاری میں لیب کی کوششوں کی تعریف کی۔
- کووڈ -19 سے متعلق سہولت کے قیام سمیت سماجی ذمہ داریوں کے تئیں DEAL کی کاوشوں کو سراہا۔
محکمہ دفاع میں وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 8 اکتوبر 2021 کو دہرادون میں دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO کے اہم لیب ڈیفنس الیکٹرونکس ایپلی کیشنز لیباریٹری (DEAL) کا دورہ کیا۔ DEAL کے ڈائرکٹر جناب پی کے شرما نے وزیر مملکت برائے دفاع کو مختلف جاری اور پلان کئے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا اور لیباریٹری کے فروغ دیئے گئے سازوسامان کی پیداوار کی صورتحال اور استعمال کرنے والوں کے اطمنان کے بارے میں انھیں آگاہ کیا۔
دورے کے دوران جناب اجے بھٹ نے DEAL کی سرگرمیوں پر تفصیل سے بتادلہ خیال کیا اور اتراکھنڈ میں نجی پروڈکشن یونٹوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی مشورے دیئے تاکہ مقامی دفاعی پیداوار کو فروغ ملے اور DRDO کے تیار سازوسامان کو شامل کرنے کی پالیسی پر بات کی۔
دفاع کے وزیر مملکت کو مسلح افواج کے لئے DEAL کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز اور سازوسامان دکھایا گیا ۔ ان میں SDR، جی ایس اے ٹی -6 ٹرمنلز،ایچ ڈی ۔ وی ایل ایف مواصلاتی نظام وغیرہ شامل ہیں۔
جناب اجے بھٹ نے جدید ترین مواصلات اور نگرانی نظام اور ٹیکنالوجیز کی تیاری میں لیب کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے سماجی ذمہ داریوں کی جانب DEAL کی کوششوں کی بھی تعریف کی جس میں کووڈ-19 سے متعلق سہولت کا قیام اور قدرتی آفات کے دوران مواصلاتی مدد شامل ہے۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کو انٹرن شپ فراہم کرنے، یونیورسٹیوں کے ساتھ ویبنار کا اہتمام کرنے اور مختلف مواقع پر لیباریٹری کے تیار کردہ سازوسامان کو عوام کے لئے پیش کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ انھوں نے لیباریٹری کے کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا۔
U.No:9880
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1762607)
Visitor Counter : 149