مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یونیورسل پوسٹل یونین اور ڈاک کنبے کو ڈاک کے عالمی دن پر مبارک باد دی

Posted On: 09 OCT 2021 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09اکتوبر، 2021 /  ڈاک کا عالمی دن ہر سال 9 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ، جس کا مقصد 1874 میں یونیورسل پوسٹل یونین کی قیام کی سالگرہ منانا ہوتا ہے۔ بھارت 1876 سے یونیورسل ڈاک یونین کا ایک رکن ہے ۔ ڈاک کے عالمی دن کا مقصد لوگوں کی زندگیوں اور کاروبار میں نیز ملکوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ڈاک کے شعبے کے رول  اور تعاون کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔  اس سال کا موضوع ہے بحالی کے لیے اختراع ۔ ڈاک کے عالمی دن کے موقعے پر کووڈ عوالمی وبا کی آزمائشی گھڑی عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ڈاک کارکنوں کے گراں قدر تعاون کو ہم  یاد کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا تھا  ‘‘وسیع ڈاک نیٹ ورک  - ہزاروں ڈاک گھروں کے ذریعے اربوں خطوط لے جانے والے لاکھوں کارکنوں کو سرگرم کرتے ہوئے وسیع ڈاک نیٹ ورک ہمارے سماج میں رچا بسا ہوا ہے۔  جو پوری دنیامیں سماج کے مختلف طبقوں کو آپس میں جوڑ رہا ہے۔’’

آئی ٹی سے لیس 1.5 لاکھ سے زیادہ ڈاک گھروں کے ساتھ انڈیا پوسٹ نے 2020 اور 2021 میں وبا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاک اور مالی خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا۔

وسیع ڈاک نیٹ ورک کو 2018 میں انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی شروعات کر کے اور زیادہ مستحکم بنایا گیا جس کا مقصد عام لوگوں کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی ، کم خرچ اور قابل اعتبار بینک تعمیر کرنا تھا۔

ڈاک کے عالمی دن کے موقعے پر الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ایک ٹوئیٹ میں یونیورسل پوسٹل یونین کو مبارکباد دی۔  انہوں نے بھارتی ڈاک محکمے کے سماجی تعاون کا بھی ذکر کیا۔

ڈاک کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے نے ڈاک کے عالمی دن کے موقعے پر انے پیغام میں خاص طور پر کہا کہ ڈاک خانے پہلے سے زیادہ فائدے مند ہو گئے ہیں اور مشکل وقت میں کام آنےکی وجہ سے  آنے والے برسوں میں انڈیا پوسٹ کو یقیناً  رہنمائی حاصل ہوگی۔

--

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

09.10.2021

U –9898



(Release ID: 1762601) Visitor Counter : 186