وزارت دفاع

جاپان -ہند باہمی سمندری مشق ’جیمکس‘ کا پانچواں ایڈیشن

Posted On: 08 OCT 2021 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 اکتوبر2021:  جاپان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سمندری مشق جیمکس کا 5 واں ایڈیشن 06 سے 08 اکتوبر 2021 تک بحیرہ عرب میں منعقد ہوا۔ اس مشق میں جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) اور ہندوستانی بحریہ (آئی این) کے جہاز اور طیارے، بحری آپریشن کے فضائی ،سطحی اور ذیلی سطح کے طول و عرض کے ساتھ ساتھ فضائی ڈومین پر مرکوز اعلی آپریشن میں مصروف رہی۔

مغربی فلیٹ کے فلیگ آفیسر کمانڈ رئیر ایڈمیرل اجے کوچر کی کمان میں ہندوستانی بحریہ، مقامی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرآئی این ایس کوچی (سی کنگ ایم کے 42 بی ہیلی کاپٹر کے ساتھ) اور گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس تیج (ایس اے آر قابل چیتک ہیلی کاپٹر کے ساتھ) کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ، ساحل پر مبنی سمندری بحری جہاز پی 8I، اور مگ 29کے، لڑاکا طیارے بھی میدان میں اتار رہا ہے۔ جے ایم ایس ڈی ایف کی قیادت ایسکورٹ فلوٹیلا تھری کے کمانڈر رئیر ایڈمیرل ایکوچلزوروکر رہے ہیں جس میں ایزومو کلاس ہیلی کاپٹر کیریئر کاگا اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر موراسیم شامل ہیں۔ دونوں جہاز لازمی ایس ایچ60 کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

آگاز سے ہی مکمل آپریشنل کے ساتھ، یونٹس نے پی 8I (آئی این) کے ساتھ سمندری منظر پر جنگی مشق کی جو دونوں بحریہ کو سمندری جاسوسی کی مدد فراہم کرتی ہے۔ یونٹس نے بحری اسائیوں پر مکمل مشق کی اور کاگا اور کوچی کے درمیان فیول رگ کنیکٹ اپ کیا۔ اس مشق میں پیچیدہ اور آف ہورائزن ٹارگٹنگ مشقیں اور ایک قابل توسیع ہدف پر سطحی گنوں کی شوٹنگ بھی شامل تھیں۔ ایک اعلی درجے کی مربوط اینٹی سب میرین مشق جس میں جے ایم ایس ڈی ایف سرفیس یونٹس اور ائی این کےذریعہ نصب زیرِ آب ہدف شامل ہیں اور پی 8I ہوائی جہاز مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مشق کر رہے ہیں۔ دونوں افواج کے فلیگ افسران نے فوجی دوستی کے حقیقی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فلائنگ آپریشن کے دوران کوچی اور کاگا کے فلائٹ ڈیکس پر ملاقات کی۔

ایئر ڈومین آپریشنز میں آئی این ایس کوچی کے ڈیک سے لانچ کیے جانے والے ایکسپینڈیبل ایئرل ٹارگٹ پر اینٹی ایئر کرافٹ فائرنگ کی مشقیں شامل ہیں اور آئی این کے مگ 29 کے جنگجوؤں کی جانب سے جہاز کنٹرول بیونڈ ویزول رینج (بی وی آر) جنگی مشقیں شامل ہیں۔ اس مشق میں مِگ 29 کے جنگجوؤں کے ساتھ فلائٹ آپریشنز شامل تھے جو آئی این کے میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ ، ڈورنیر کے زیر نگرانی سطحی یونٹوں پر ایک سے زیادہ مصنوعی فضائی حملے کے لیے آئے تھے۔ خراب موسم آئی این اور جے ایم ایس ڈی ایف کےہیلی کاپٹروں کو کراس ڈیک لینڈنگ کرنے سے روکنے کے لیے روکاوٹ نہیں بن سکا، جو کہ اعلی سطح کی انٹرآپریبلٹی کو ظاہر کرتا ہے۔

درستگی ، تعاون اور اعلیٰ سطحی انٹرآپریبلٹی نہ صرف دونوں بحریہ کی سمندر میں خطرات سے نمٹنے کے لیے کاروائیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کے اعلیٰ معیارات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہ ان کا اعلیٰ سطح کا اعتماد اور تفہیم بھی ہے جو انہوں نے کئی سالوں میں قئم کیاہے۔ یہ پیچیدہ سمندری مشقیں دونوں بحری افواج کو اپنی پہلے سے وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےاور جب ضرورت ہو ، مشترکہ طور پر اپنے سمندری مفادات کی حفاظت اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے قابل بنائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SH60KundertakingVERTREPonINSKochiWMJ9.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ShipsofIndianNavyandJMSDFundertakinggunshootsVSUG.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MiG29KfightersoverflyingJMSDFKaga7LLK.JPG

*****

U.No.9863

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1762352) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi