وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈومان اور نکوبار کمان کے، 08 اکتوبر 21 کو،21 ویں یوم تاسیس پر، سی ڈی ایس کا پیغام

Posted On: 08 OCT 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 اکتوبر2021:  میں، ہندوستان کی واحد کواڈ سروس، مربوط تھیٹر کمان کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، کمانڈر انچیف اور انڈومان اور نکوبار جزائر میں تعینات بری فوج ، بحریہ ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کی تمام صفوں کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہماری مشرقی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جبکہ دنیا کے کچھ اہم ایس ایل او سیز میں اپنا دائرہ کو وسعت دیتے ہوئے، ان جزیروں کے جغرافیائی محل وقوع نے انہیں قوم کے لیے ایک اہم ترین اسٹریٹجک علاقہ بنا دیا ہے۔ ہماری قوم کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کو مضبوط بنانے کے مقصد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نہ صرف ان قومی اسٹریٹجک جزیروں اور اس کے وسیع سمندری علاقے پر ہمارے قومی مفادات کا دفاع کرنے کے علاوہ دشمن قوتوں کو روکنے کے لیے ، انڈومان اور نکوبار کمان 08 اکتوبر 2001 کو تشکیل دی گئی تھی۔ پچھلی دو دہائیوں کے دوران فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈر انچیف کی قابل قیادت میں، ٹیموں نے لگاتار اس مکملاورجامع نیز مربوط کمان کوقائم رکھا ہے۔ آج کمان ایک طاقتور قوت کے طور پر فخر کرتی ہے جس کا شمار ایک ایسے خطے میں کیا جاتا ہے جو دنیا کے نقشے پر شدید ترین سیکورٹی کے تحت رہتاہے۔

کمان اپنے مینڈیٹ پر قائم رہی ہے اور مختلف طرح کے خطرات کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے چوکنا اور تیار ہے۔ اس نے نہ صرف انتہائی مشکل حالات میں جوش اور ولولہ کے ساتھ اپنے کردار اور کام کو بخوبی انجام دیا ہے بلکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی فوجی تعاون بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نےتصور کی ایک کٹھالی تشکیل کی ہے۔ کمان، کامیابی کے ساتھ مسلح افواج کے تھیٹرائزیشن کے لیے ایک اہم، مربوط اور عملی طور پر موثر مثالی نمونے میں تبدیل ہو چکی ہے۔ یہ تجربات ہمیں مزید انضمام کی راہ دکھائیں گے۔

میں ماضی اور حال کے تمام افسران اور اہلکاروں کی ان کی کامیابیوں کے لیے اور کمان کے نعرے ’’اشتراک کے ذریعے فتح ‘‘پر قائم رہنے کے لیے تعریف کرتا ہوں۔ اس اہم موقع پر، میں، اے این سی کے تمام خاندانوں کو اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، جو خاموشی کے ساتھ یکساں حصہ رسدی کرتے ہیں۔

*****

U.No.9865

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1762349) Visitor Counter : 161


Read this release in: Hindi , English