کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت آئندہ ہفتے 40 نئی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا آغاز کرے گی
نیلامی کی کامیابی سے آتم نربھر بھارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور کوئلے کی درآمدات میں کمی آئے گی
Posted On:
08 OCT 2021 4:53PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت کوئلے کی فروخت کے لئے آئندہ ہفتے 40 نئی کوئلے کی کانوں کے واسطے نیلامی کے عمل کا اگلا دور شروع کرے گی۔ وزارت نے چونکہ نیلامی کا رولنگ میکانزم شروع کیا ہے، اس لئے گزشتہ ٹرانش میں معطل شدہ کانیں بھی پیش کی جائیں گی۔ کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی آغاز کی اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جو کہ وزارت میں اس ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد کی جائے گی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور کوئلے کی وزارت کوئلے کے شعبے کی اصلاح اور ملک کی معیشت کے لئے بہتر قیمت حاصل کرنے کے سفر کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان نیلامیوں کی کامیابی سے آتم نربھر بھارت کے وژن کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس سے بھارت کی کوئلے کی درآمدات کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-9861
(Release ID: 1762257)
Visitor Counter : 142