وزارت آیوش
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور آیوش کی وزارت کے درمیان دوسری بین وزارتی میٹنگ سے تال میل اورہم آہنگی کو رفتارملی ہے
صحت اور آیوش کی وزارتوں نے موثر اشتراک کے حصول کاعزم کیا ہے
Posted On:
07 OCT 2021 6:53PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت اور صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے درمیان دوسری بین وزارتی میٹنگ کی بدولت دونوں وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی کی حصولیابی اور موثر تال میل قائم کرنے کے لئے مطلوبہ رفتار ملی ہے اس کے علاوہ التوا میں پڑے امور کو حل کرنے کی غرض سے بہت سے فیصلہ کن اقدامات کئے گئے۔ یہ میٹنگ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا، آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونووال اور آیوش کے وزیرمملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ دونوں وزارتوں کے سینئر ترین عہدیداروں نے موثر تال میل اور ہم آہنگی کے لئے ان اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، جنہیں دونوں وزارتوں کے درمیان کئے جانے کی ضرورت ہے۔
جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ان میں اٹل بہاری پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(اے پی، پی ایم، جے اے وائی)میں آیوش پیکج کی شمولیت، حفظان صحت سے متعلق مراکز (ایچ ڈبلیو سیز) کے سروس پیکج میں آیوش خدمات کاانضمام اور برادری کے صحت عہدیداروں(سی ایچ او) کی ٹریننگ میں آیوش کے بنیادی جز کا انضمام، جھجھّر میں این سی آئی کے مقام پر تکمیل شدہ کینسر کیئر سینٹر کے لئے امداد، گھر کو چوتھے مرحلے کے صحت کی دیکھ بھال کی سطح کے طورپر تسیلم کرنا اور آیوش کو نئے اورجلد تعمیر ہونے والے اے آئی آئی ایم ایس میں ضم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں دیگر کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
میٹنگ کے شروع میں ہی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے دونوں وزارتوں اور ان کے عہدیداروں کے مابین 12اگست2021 کو ہوئی گزشتہ میٹنگ کا حوالہ دیااور‘‘ سبھی کے لئے صحت ’’ کے مقصد کی اہمیت کو اُجاگر کیا جس کو کہ حفظان صحت سے متعلق مختلف نظاموں کو ضم کرکے حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے نظریہ کے مطابق، مجموعی صحت کی حکمت عملی کو اختیار کیاجاناچاہئے۔
آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونووال نے وزیراعظم کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پیش قدمی کرنے کے نظریہ کاحوالہ دیتےہوئے کہا کہ ملک کے عوام کے لئے انضمام کاعمل مفید ثابت ہوگا انہوں نے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر سے اتفاق کیا اور کہا کہ انضمام کے عمل کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے توسیع شدہ حفظان صحت کی خدمات سے مستفید ہوسکیں۔
آیوش کےوزیر مملکت ڈاکٹر منج پارہ مہیندر بھائی نے کہا: ‘‘ ہمیں دونوں وزارتوں کے حفظان صحت سے متعلق نظاموں کے درمیان انضمام کے مقصد کی حصولیابی کے لئے ایک طویل مدتی نقش راہ وضع کئے جانے کی ضرورت ہے’’۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں وزارتوں کے حفظان صحت کی فراہمی کے نظام کے انضمام کی بدولت، عوام کو بڑے پیمانے پر بہتر، قابل رسائی او رکفایتی کم خرچ، طبی خدمات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال میں جن دیگر عہدیداروں نے حصہ لیا۔ ان میں این ایچ اے، کے سی ای او، ڈکٹر آر ایس شرما، ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر سنیل کمار، اے ایس سی ایف اے، ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ گنگوار، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں اے ایس، جناب آلوک سکسینہ، آیوش کی وزارت میں جے ایس، محترمہ کو یتا گرگ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جے ایس ، جناب لو اگروال، این ایچ اے کے ڈپٹی سی ای او ، ڈاکٹر وپل اگروال، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جے ایس ، جناب وشال چوہان، ایمس کے ڈاکٹر اینجل اور آیوش کی وزارت میں جے ایس، جناب ڈی سینتھل پانڈیان شامل ہیں۔
****************
(ش ح۔ع م ۔ رض)
U NO. 9840
(Release ID: 1762104)
Visitor Counter : 160