کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی شراکت داری ،آزاد ، کھلے پن ، جامع اور خوشحال ہند –بحرالکاہل خطے کے لئے اہم ہے: جناب پیوش گوئل
دنیا اب ہندوستان کو ایک پُر اعتماد اور بھروسہ مند دوست کے طور پر دیکھتی ہے: جناب پیوش گوئل
ہندوستان نے میک ان انڈیا سے دنیا کے لئے میک ان انڈیا کے طورپر چھلانگ لگائی ہے: جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے یوایس آئی بی سی کے 46ویں سالانہ عام اجلاس اور انڈیا آئیڈیاز سمٹ سے خطاب کیا
Posted On:
07 OCT 2021 8:30PM by PIB Delhi
تجارت اورصنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان قریبی شراکت داری ،آزاد ، کھلے پن ، جامع اورخوشحال ہند- بحرالکاہل خطے کے لئے اہم ہے۔ وہ یونائٹیڈ اسٹیٹ- انڈیا بزنس کونسل (یوایس آئی بی سی) کے 46ویں سالانہ عام اجلاس اور انڈیا آئیڈیاز سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس کا موضوع بازیابی سے بحالی : ابھرتی ہوئی صحت کی دیکھ ریکھ کے مسائل اور تکنیکی رجحانات کے درمیان عالمی اقتصادی بحالی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاس ہے۔
باقاعدہ منتخبہ جمہوری حکومت کے سربراہ کے طورپر بلارُکے 20سال تک عوامی خدمت کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب گوئل نے ان کی بے انتہا کوششوں کی ستائش کی، جنہوں نے اقوام عالم میں ہندوستان کو ایک خاص مقام دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کو ایک پُراعتماد اوربھروسہ مند شراکت دار اور عالمی معیشت میں ایک محرک قوت کے طور پر دیکھتی ہے۔ہند- امریکہ رشتوںمیں اتحاد ، طاقت ، شمولیت ،دلیری اور عزم لانے کے لئے یو ایس آئی بی سی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ 46 سال سے ہند- امریکہ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پُل کے طورپر کام کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہند- امریکہ تعلقات نے ایک عالمی اسٹریٹجک شراکت داری بنائی ہے ، جو دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر مبنی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم مودی اورصدر جوبائڈن ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے سرگرم رہے ہیں۔ کواڈ لیڈرس سمٹ کے لئے گزشتہ مہینے میں وزیر اعظم مودی کے امریکی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ دونوں لیڈروں کی ذاتی ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی۔
جناب گوئل نے کہا کووڈ-19 وبانے یہ اجاگر کیا کہ سپلائی چین صرف قیمت پر نہیں بلکہ بھروسے پر بھی مبنی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ان شعبوں پر توجہ دینا چاہتا ہے ، جہاں عالمی ویلیو چین میں ایک بڑا شراکت دار بننے کے لئے اس کے مسابقتی فائدے ہوں ۔
کووڈ کے بعد کی دنیا میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے ہند- امریکی رشتوں میں لچیلا پن لانے کی اپیل کی ۔اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان امریکہ کا ایک بڑا دفاعی شراکت دار کے طورپر تسلیم کیا جاتا ہے، جناب گوئل نے توانائی ، صحت ،تجارت اور جدت طرازی کے شعبوں میں متعدد مکالمے کے انعقاد کی بھی اپیل کی تاکہ ہمارے کاروباری رشتوں اور دونو ں ملکوں کے لوگوں کو بہتر خدمات اور مواقع فراہم کرنے میں بہتری لائی جاسکے ۔
جناب گوئل نے کہا کہ فی الحال ہندوستان آسٹریلیا ، یو اے ای ، ای یو اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ایف ٹی ایز پر مذاکرات کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 24 شعبوں کو مستحکم کرنے پر توجہ دے رہا ہے، جہاں اس کا مقابلہ ہے ۔ ایک قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن بنانے پر بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان ٹیکس نظام کو آسان بناکر ، ایف ڈی آئی پالیسی میں نرمی کرکے اور ایجادات ،جدت طراز ی ،تحقیق اور ترقی کی کوششوں کے ذریعہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پرکام کررہا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کو کھلے پن ،مواقع اورترقی کے طورپر دیکھتی ہے ۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اب دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔ یہ ایک ایسا منتر ہے ،جو ہندوستان کو زیادہ کھلا پن اور ایک مضبوط پوزیشن سے اقوام عالم کے ساتھ کام کرنے کے لئے بااختیار بنائے گا۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ ہندوستان نے میک ان انڈیا سے دنیا کے لئے میک ان انڈیاکے طورپر چھلانگ لگائی ہے ۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اپنی گھریلو صنعت کو مستحکم بنارہا ہے اور وہ کم لاگت کے ساتھ معیاری مصنوعات پیش کرے گا۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ کووڈ وبا سے لے کر ماحولیات کی تبدیلی تک جیسے متعدد مسائل کو حل کرنے میں ہندوستان – امریکہ کی شراکت داری نے ایک قائدانہ رول ادا کیا ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کو ٹکنالوجی ،فائنانس ، پیداواریت اور سپلائی اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ میں تعاون بڑھانے، فنٹیک ، اڈ- ٹیک ، فارما اور صحت ، بایو ٹکنالوجی وغیر ہ میں ہماری تکمیلی طاقت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یوایس اے کو ہندوستان کا ایک قدرتی اتحادی قراردیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ایک مشترکہ ویژ ن کے ساتھ دونوں ممالک ترقی اور اپنے لوگوں کی خوشحالی کے لئے حقیقی شراکت دار بن سکتے ہیں۔
*************
ش ح۔ ع ح ۔رم
2U-9830
(Release ID: 1762015)
Visitor Counter : 145