وزارت سیاحت
سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اتر پردیش کے شہر وارانسی میں بودھ سرکٹ پر کانفرنس سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کیا
بودھ سرکٹ بھارت کے لیے فخر ہے : جناب جی کشن ریڈی
بودھ مقامات پر فی الحال ملک گیر پیمانے پر تقریباً 6 فیصد سیاح پہنچتے ہیں جس میں سارناتھ اور بودھ گیا سر فہرست ہیں : جناب جی کشن ریڈی
اتر پردیش میں بھگوان بدھ سے متعلق زیادہ سے زیادہ چھ مقامات ہیں اور ان سبھی پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے : جناب نیل کنٹھ تیواری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2021 5:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 اکتوبر، 2021 /
خاص باتیں :
- سیاحت کی وزارت نے 04 اکتوبر سے 08 اکتوبر کے بیچ بودھ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اور کانفرنس کا انعقاد کیا، جو سر دست جاری ہے
- سودیش درشن اسکیم کے تحت ، سیاحت کی وزارت نے مدھیہ پردیش، اتر پردیش، بہار، گجرات اور اندھر پردیش میں بودھ سرکٹ کے فروغ کے لیے 325.53 کرو ڑ روپے مالیت کے پانچ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ورچوئل وسیلے سے بودھ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اینڈ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام آج وارانسی میں کیا گیا۔ اتر پردیش کے سیاحت ، ثقافت اور مذہبی امور کے ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری نے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی۔ سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ، سیاحت کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ، سیاحت کی وزارت کے اے ڈی جی جناب جی کملا وردھن راؤ اور وزارت اور ریاستی سرکار کی محترمہ روپیندر برار اور دیگر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
اپنے ورچوئل خطاب کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ بدھ مت قدیم بھارت میں 2500 سال سے بھی پہلے پنپا ہے اور یہ ایشیا کے زیادہ تر حصوں میں پھیلا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ‘‘تقریباً 50 کروڑ عقیدتمندوں کے ساتھ ، بودھ مذہب کے لوگ دنیا کی کل آبادی کے 7 فیصد حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بھارتی بودھ وراثت پوری دنیا کے بودھ عقیدت مندوں کے لیے بڑی دلچسپی کی حامل ہے۔ ’’
جناب ریڈی نے مزید کہا کہ بھگوان بدھ کا فلسفہ بہت سے بھارتی عوام کی رہنمائی کرتا ہے خواہ وہ کسی دوسرے مذہب کو ہی مانتے ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بودھ سرکٹ بھارت کے لیے قابل فخر ہے۔ فی الحال اہم بودھ مقامات پر ملک گیر سطح پر تقریباً 6 فیصد غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور سارناتھ اور بودھ گیا اس میں سر فہرست ہیں۔
جناب ریڈی نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کی وزارت مختلف وزارتوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ سبھی مقامات پر سیاح اور عقیدتمندوں کے لیے ہارڈ اور سافٹ بنیادی ڈھانچہ بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ‘‘ اس خصوصی سا ل میں جب ہمارے ملک کی آزدی کی 75 سال گرہ ہے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور بھارت کو سیاحت کےلیے اول درجے کا ملک بنانے کے لیے ہر ایک کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ جیساکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعے ملک گیر سطح پر مختلف تقریبات منا رہے ہیں۔ میں آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس میں آپ لوگوں کے زیادہ سے زیادہ حصہ لینے میں مدد کریں۔ ’’
ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری نے کہا کہ اتر پردیش میں بھگوان بدھ سے متعلق زیادہ سے زیادہ چھ مقامات ہیں اور ان سبھی جگہوں پر ترقیاتی کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ کشی نگر میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ افتتاح کیے جانے کے لیے تیار ہے ۔ جناب تیواری نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پہنچنے کے بعد وارانسی کے حالات بدلے اور ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر کام کیا جا چکا ہے۔ وزیر موصوف نے بودھ سرکٹ اور دیگر مذہبی سیاحتی مقامات کی تفصیلات پیش کی۔
جناب اروند سنگھ نے کہا کہ سیاحت کی وزارت کو مرکزی وزارت کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جو بودھ ثقافت اور سیاحت کے عالمی مرکز کے طور پر بھارت کے احیاء کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ‘‘سیاحت کی وزارت اپنی عام آسکیم سودیش درشن کے تحت وزارت نے مدھیہ پردیش، بہار ، اتر پردیش، گجرات اور آندھر پردیش میں بودھ سرکٹ کے حصے کے طور پر بہت سے پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔’’
جناب اروند نے مزید کہا کہ اتر پردیش بودھ سرکٹ کے تحت شراوستی ، کشی نگر اور کپل وستو ، پروجیکٹوں کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے شروع کیا گیا ہے جو 2021 میں مکمل ہو جائے گا۔
کانفرنس کے دوران آئی اے ٹی او کے سی او او جناب راہل چکرورتی نے بودھ سرکٹ کے امکانات پر پرزنٹیشن دیا۔ یہ کانفرنس سیاحت کی وزارت کے بودھ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور کا حصہ تھی جو کہ 4 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2021کے درمیان منعقد کی جا رہی ہے۔’’
سیاحت کی وزارت نے چار مرحلوں پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی شروع کی ہے جو فضائی ، ریل اور سڑک کے ذریعے رابطے کو بہتر بنانے پر توجہ دیتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ سودیش درشن اسکیم کے تحت 325.53 کروڑ روپے مالیت کے پانچ پروجیکٹوں کو مدھیہ پردیش، اتر پردیش، بہار، گجرات اور آندھر پردیش میں بودھ سرکٹ کے فروغ کے لیے منظوری دی گئی ہے اور جن پروجیکٹوں کو منظوری مل چکی ہے ان پر عمل درآمد مختلف مرحلوں میں ہے۔
وزارت نے صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں پر بھی کام کیا ہے جس میں تھائی ، جاپانی، ویتنامی اور چینی زبانوں میں سیاحوں کو ان کی زبان میں ان جگہوں کے بارے میں بتانا بھی شامل ہے۔
--
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –9823
(ریلیز آئی ڈی: 1761981)
وزیٹر کاؤنٹر : 197