کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی سکریٹری نےکوئلہ کنٹرولر تنظیم کےعہدیداروں کے ساتھ کاروبار میں آسانی اور ماحولیاتی پائیداری کا جائزہ لیا

Posted On: 07 OCT 2021 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،7اکتوبر 2021/کول کنٹرولر آرگنائزیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ  حال ہی میں سکریٹری کوئلہ ڈاکٹر انل کمار جین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں وزارت کوئلہ اور کول کنٹرولر آرگنائزیشن کے  اعلی سطحی عہدیدار موجود تھے۔سکریٹری نے کاروبار میں آسانی اور ماحولیاتی پائیداری کے پہلوؤں کا جائزہ لیا اور کانکنی کے منصوبے کی منظوری  کے عمل کی لامرکزیت (ڈی سینٹرلائزیشن) اور  کان بند کرنے اور ماحولیاتی طور پر کوئلے کی کانیں بند کرنے کو سراہااور 2200 کلو کیلوری/کلو گرام سے کم  جی سی وی والے کوئلہ کی قیمتوں کے حوالے سے  اسی طرح کے کارروائی کی  ہدایت دی۔

کانکنی منصوبے کے عمل کی منظوری کو آسان بنانے کے لئے کوئلہ کی وزارت نے  کانکنی منصوبے کو  دوبارہ تیار کیا ہے اور  کانکنی منصوبے کے منظوری کے عمل کو آسان  بنایا ہے  اور مئی 2020 میں جاری  کی گئی رہنما ہدایات نے  ترمیم کی ہے۔ ترمیم شدہ  رہنما ہدایات میں دستاویزات کے حجم  کوکم کرنے کی سمت میں کام کیا ہے اور اسے آن لائن موڈ  پرمنتقل کرنا آسان ہوگیا ہے۔ کانکنی منصوبوں کو منظوری دینے کا اختیار ڈی سینٹرلائز تھا اور کوئلہ کنٹرولر تنظیم کو سونپ دیا گیا تھا۔ تنازعہ کے ازالہ سےمتعلق  کے حصے کے طور پر کوئلوں بلاکوں کو مختص کرنے میں زیادہ سے زیادہ تسلی کے لئے  اپیل نظام بھی شروع کیا گیا ہے۔ جس بلاک  کے مختص کے کانکنی منصوبے کو منظوری نہیں دی گئی ہے، وہ دوبارہ  سکریٹری کوئلہ سے اپیل کرسکتا ہے۔

کاروبار میں آسانی اور کوئلے کے بلاک کو جلد چلانے کے حصے کے طور پر، سنگل ونڈوکلیئرنس پورٹل رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔ کوئلے کی کانوں کو چلانے میں تاخیر کی وجہ سے ضروری کلیئرنس کےلئے درخواست جنوری دینے کے لئےمختلف انتظامی وزارتوں اور سرکاری محکموں سے الگ الگ رابطہ کرنا ضروری ہے۔ کول کنٹرولر کی تنظیم نےپورٹل کے ذریعہ مختص کرنے کی منظوری کی پروسیسنگ  اور ابلاغ شروع کردیا ہے اور پورٹل کو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ( (MoEF& CC).) کے PARIVESH پورٹل سےمنسلک کیاگیا ہے۔

موجودہ میکانزم کے تحت  کوئلے کی مجموعی کیلویر قیمت 2200 کیلوری/کلو گرام  جی سی وی سے زیادہ ہے۔ 2200 کیلوری/کلو گرام  جی سی وی کا کوئلہ (یعنی جی-17 گریڈ کا کوئلہ جس کی حد 2500-2200 کیلوری/کلو گرام  ہوتی ہے) کو غیر درجہ /مسترد  سمجھاجاتا ہے۔ سالڈ ویسٹ منجمنٹ رواں 2016 کےقاعدہ 27 میں 1500 کلو کیلوری /کلو سےزیادہ کیلوری والی ٹھوس فضلہ سے توانائی کو ماحولیاتی دوستانہ انداز میں اتنے کم جی سی  وی کوئلے سے بھی نکالنا چاہئے اور جب تک 2200 کلو کیلوری/کلو سے کم جی سی وی کے لئے کوئلہ کی قیمت مقرر نہیں کی جاتی ،قیمت جی-17 گریڈ سے 10 فیصد کم کوئلے کی قیمت صارفین سے وصول کی جائے۔

سکریٹری نے مزیدہدایت کی ہے کہ کوئلہ کمپنیوں کی جانب سے ماحولیاتی طورپر پائیدار طریقے سے تمام معطل شدہ کانوں کو بند کرنے کے اقدامات کی نگرانی کے لئے ادارہ جاتی میکانزم تیار کیا جائے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9821

 

.

 

 

 

 



(Release ID: 1761957) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi