شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ای آر سی آر ایم ایس ہندستان کے شمال مشرقی خطے میں بدلاؤ کی لہریں لارہا ہے
Posted On:
07 OCT 2021 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7اکتوبر 2021/نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس منجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت آنے والی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے ۔ یہ سوسائٹی مختلف روزگار پہلوؤں کے ذریعہ ہندستان کے شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے دور دراز کے دیہی علاقوں میں تبدیلی کے لئے وقف ہے۔ اب تک اس سوسائٹی نے شمال مشرق کی چار ریاستوں کا احاطہ کیا ہےجس میں اروناچل پردیش(چانگلانگ، ترپ اور لانگ ڈنگ ضلع)، آسام (کاربی آنگلونگ اور دیما ہساؤ ضلع)منی پور (اوکھروئی، سیناپتی،چوراچند پور اور چندیل ضلع) اور میگھالیہ (مغربی گاروہلز اور مغربی کھاسی ہلز ضلع) شامل ہیں۔ 1999 سے اس سوسائٹی نے –شمال مشرقی خطہ سماجی وسائل انتظام پروجیکٹ(این ای آر سی او آر ایم پی) کے ذریعہ 2532 گاؤں میں 8403 ایس ایچ جی (سیلف ہیلپ گروپ) اور 2889 این اے آر ایم جی (قدرتی وسائل انتطامی گروپ) کا قیام کیا ہے جس سے 118843 کنبوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
اس سوسائٹی نے دو وسیع فوکس شعبوں کے ساتھ ترقی کا ایک مجموعی نظریہ اپنا یا ہے یعنی(1)معاشروں کی عظیم بے شمار صلاحیتوں کا استعمال اور تجربہ حاصل کرنے کے لئے ان کی روایتی اقدار ،نظاموں اور ثقافتی اور جانچ جس سے سماجی، تنظیم اور صلاحیت کی تعمیر کی جاسکے اور(2)اقتصادی تبدیلی حاصل کرنے کے لئے آمدنی کی تخلیقی سرگرمیوں پر خصوصی طور پر زور دینے کے ساتھ اقتصادی اور سماجی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کرنا۔
اہداف کے حصول کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی درج ذیل ہیں:
- ساجھے دار ایجنسیوں کی صلاحیت کی تعمیر: کمیونٹی پر مبنی تنظیموں(سی بی او)کو ادارہ جاتی طور سے مضبوط کرنا ا ور ساتھی ایجنسی کی صلاحیت کو مضبوط کرنا، لائن محکمے وغیرہ کے لئے مالی ا نتظام زراعت اور غیر زرعی ، مانیٹرینگ وغیرہ۔

2،اقتصادی اور رواگار سےجڑی سرگرمیاں:ہمیشہ سے چلی آرہی اور ماحول کے مطابق رواجوں کا استعمال کرتے ہوئے کھیت کی فصلوں کی پیداوار، باغبانی ، جنگل سےمتعلق سرگرمیاں، مویشی ، ماہی گیر ی اور غیر زرعی سرگرمیوں کے ذریعہ غریب کنبوں کے لئے قابل عمل آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیاں(آئی جی اے) کو بڑھاوا دینا۔ ساتھ ہی نئی تکنالوجی کی شروعات ، سی بی او کے اندرونی قرض کے لئے کریڈٹ /پری ریوالونگ فنڈ کے ذریعہ کمیونٹی کو تعاون فراہم کرنا۔

3۔شعبہ کی ترقی : اس پہلو کا خصوصی مقصد کمیونٹی کو محفوظ پینے کے پانی اور صفائی تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اسے پینے کے پانی کے ذخیرہ ٹینکوں کی تعمیر ، نزدیکی جھرنے یا دھارا سے پانی کی پائپ لائن کے ذریعہ سپلائی اور معاشرتی شراکت داروں کے ساتھ کم لاگت والے بیت الخلا (ایل سی ایل) کی تعمیر سے حاصل کیا جانا ہے۔

4۔ دیہی سڑکیں اور دیہی برق کاری: کمیونٹیز کی پہنچ کو بازاروں، صحت خدمات ، تعلیمی سہولیات اور توانائی تک پہنچانےکے مقصد سے یہ عنصر عام سہولیات مراکز (سی ایف سی)، پلیاؤں اور جھولا پلوں کی تعمیر اور گھریلو شمسی توانائی کا نظام تیار کرنے کی مانگ کرتا ہے۔

5۔ کمیونٹی پر مبنی حیاتیاتی تنوع کی حفاظت اور تشہیر: اس کا خصوصی مقصد اس علاقے کے بے مثال قدرتی وسائل اور مالا مال حیاتیاتی تنوع کی حفاظت اور سلامتی فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنےکے لئے ذیلی عوامل ہیں۔ (1)حیاتیاتی تنوع تحفظ اور تحقیق ہے جس کا مقصد معاشرتی محفوظ علاقوں سی سی اے کو جنگلات، محفوظ قابل پانی وصول کرنے کے علاقوں اور ریزرو کی شکل میں بڑھاوا دینا ہے، (2)ماحولیات کے نظریے سے ابتدائ سے قائم غیر عمارتی جنگلات پیدوار (ایم ٹی ایف ٹی) پیداوری نظام ، اور جنگلاتی فروغ (3) معاشروں کےد رمیان اچھے رواجوں اور پیدواری نظاموں پر اطلاعات اور علم مشتر ک کرنے کی سہولت مہیا کرنے کے لئے مواسلات اور علم کا انتظام۔

ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9820
.
(Release ID: 1761955)
Visitor Counter : 134