جل شکتی وزارت

بھاگلپور بہار میں این ایم سی جی کے تحت ایس ٹی پی کے فروغ کے لئے رعایت کےمعاہدہ پر دستخط

Posted On: 07 OCT 2021 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7اکتوبر 2021/سہ فریقی رعایت کا معاہدہ آج صاف گنگا کے   قومی مشن (این ایم سی جی) بہار  اربن  انفراسٹراکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ(بی یو آئی ڈی سی او) اور میسرز اڈانی  انٹرپرائزیز  لمیٹیڈ نے جے بی پی آگنانک  ٹکنالوجی زیڈ آر ٹی ۔ہنگری کے ساتھ ہائبرڈ ایم یو ٹی پی پی موڈ پر بھاگلپور کے   سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ  (ایس ٹی پی) کے فروغ کے لئے کیا گیا۔

اس سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔

جناب راجیو مشرا، ڈائریکٹر جنرل مشرا این ایم سی جی اور جناب  اشوک کمار سنگھ ای ڈی پروجیکٹ این ایم سی جی اور بی آئی ڈی سی او کے  نمائندے بھی  اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدہ پر  این ایم سی جی (پروجیکٹ) کے ڈائریکٹر جناب ونود کمار ، جناب ایم لنڈو کمار رنجن ، ایگزیکٹیو انجینئر ، بی یو آئی ڈی سی او  اور جناب  اکشے کمار سنگھ ، اتھارائزڈ  سگنیٹری  کنشینر نے  دستخط کئے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد بھاگلپور شہر سے غیر ٹریٹمنٹ شدہ سیوج کے بھاؤ کو گنگا میں جانے سے روکنا ہے جس سے  دریا میں آلودگی کا بوجھ کم ہوگا۔  این ایم سی جی نے 45 ایم ایل ڈی کی مجموعی گنجائش کے  سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دی۔ اس کے علاوہ دیگر کاموں جیسے  انٹر سیپشن اینڈ ڈائوریژن (آئی این ڈی)  ڈھانچے کے فروغ، آئی این ڈی  نیٹ ورک بچھانے ، سیویج پمپینگ اسٹیشن سمیت   15 سال تک اس پروجیکٹ کے آپریشن  اور دیکھ بھال کرنا شامل ہے۔  اس پروجیکٹ کا مقصد شہر میں سیویج کے  موجودہ مسائل اوردریائے گنگا میں سیویج کی آلودگی کا بھی خیال رکھنا ہے۔

بھاگلپور ایک میونسپل شہر  ہے جو دریائے گنگا کے طاس کےمیدانوں میں پر واقع ہے جو کہ ہندستان میں سطح سمندر سے 141 فٹ کی بلندی پر ہے ۔ پٹنہ کے علاوہ نمامی گنگے پروگرام کے تحت بھاگلپور  ضلع کے   اہم قصبوں یعنی بھاگلپور، سلطان گنج، کہلگاؤں ،  اور لوگاچیاں کو بھی  ایس ٹی ٹی پروجیکٹ مل چکے ہیں۔ سلطان گنج سے کہلگاؤں تک دریائے گنگا کا پھیلاؤ وکرم شیلا گنگیٹک ڈالفن سنچری کے تحت آتاہے جس کی کل لمبائی 60 کلو میٹر ہے۔ گنگا، ڈالفن اور دیگر آبی جانوروں  کے مسکن کو برقرار رکھنے کے لئے اس علاقے میں دریائے گنگا کی آلودگی میں  کمی  بے حد اہم ہے۔ اس سے خطےکی بھرپور حیاتیاتی تنوع کو   برقرار رہے گی ۔ یہ پروجیکٹ شہر سے  پیدا ہونے والی آلودگی  کو نمایاں اور سخت کارکردگی کےمعیار کے ساتھ ختم کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ  گنگا ڈالفن کا مسکن اب آلودہ نہیں ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9818



(Release ID: 1761891) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi