کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اے پی ای ڈی اے نے کٹہل، پیشن فروٹ اور جائیفل سے حاصل کردہ قدر افزودہ مصنوعات کی پہلی برآمدی کھیپ کو کیرالہ سے آسٹریلیا روانہ کیا

Posted On: 06 OCT 2021 4:19PM by PIB Delhi

 

ایگریکلچرل اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے کٹہل، پیشن فروٹ اور جائیفل سے حاصل کردہ مختلف قدر افزودہ اورغذائیت سے بھرپور مصنوعات کی پہلی کھیپ کو میلبورن، آسٹریلیا برآمد کرنے کی سہولت فراہم کی۔ یہ مصنوعات کیرالہ میں تریشور کے کسانوں سے حاصل کی گئی تھیں۔

ان مصنوعات کی قابل استعمال زندگی ایک سال سے زیادہ ہے۔ اے پی ای ڈی اے 2021-22 تک 400 بلین ڈالر کی تجارتی برآمدات کے حصول کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ارادے کے ایک حصے کے طور پر قدر افزودہ اور صحت رُخی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دے رہا ہے۔

ڈاکٹر ایم انگاموتو، چیئرمین، اے پی ای ڈی اے اور ٹی وی سبھاش، ڈائریکٹر زراعت، کیرالا، برآمد اور درآمد کنندگان کے علاوہ  اے پی ای ڈی اے کے دیگر عہدیداروں نے گذشتہ کل منعقدہ اس غیر روایتی فلیگ آف تقریب میں حصہ لیا۔

موجودہ فاسٹ فوڈ کے دور میں صارفین کی ترجیح ہیلتھ فوڈ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ایسے میں کٹہل، پیشن فروٹ وغیرہ جیسے صحت مند آپشنز سے تیار گلوٹین سے پاک مصنوعات فاسٹ فوڈ کے استعمال کے خلاف ایک قابل عمل متبادل فراہم کر رہی ہیں۔

مغربی گھاٹ میں پیدا ہونے والے کٹہل کو مارچ 2018 میں کیرالہ کا ریاستی پھل قرار دیا گیا تھا۔ درخت سے پیدا ہونے والے اس سب سے بڑے پھل میں ریشوں ، پروٹین، حیاتین اور معدنیات کا خزانہ ہوتا ہے۔ یہ استوائی پھل پروٹین کے مواد کی وجہ سے مطلق سبزی خوروں میں گوشت کے متبادل کے طور پر مقبول ہے۔ پھل، اس کے بیج اور گودے کے استعمال کے علاوہ اس پھل  کے پتے، چھال، پھول اوراس کے سفید رقیقی مادے روایتی ادویات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔

پھل کی صحت اور غذائیت کی خصوصیات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری اور ملک بھر میں کٹہل کے کاشتکاروں اور تاجروں کی مسلسل کوششوں کے پیش نظر توقع کی جاتی ہے کہ آنے والے برسوں میں کٹہل یقینی طور پرانتہائی مطلوبہ پھل بن جائے گا۔ کٹہل سب سے زیادہ  سنگاپور ، نیپال ، قطر اور  جرمنی وغیرہ میں بر آمد کیا جاتا ہے۔

پیشن فروٹ بھی ایک غذائیت بخش استوائی پھل ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ اجزا، حیاتین اور ریشوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایک صحت بخش پھل ہے جو صحت مند غذائیت کے ساتھ جلد ، بینائی اور مدافعتی نظام کے لئے اہم ہے۔

اپنی بے پایاں خصوصیات کی وجہ سے یہ پھل مارکیٹ کے وسیع امکانات اور لامحدود فوائد مہیا کرتے ہیں۔ ان پھلوں کی جدید مصنوعات کے ساتھ برآمدات بڑھانے کے زبردست مواقع موجود ہیں۔

****

U.No:9775

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1761626) Visitor Counter : 379


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Malayalam