بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
پردیپ پورٹ ٹرسٹ میں سوچھتا پکھواڑہ 2021 اختتام پذیر ہوا
Posted On:
30 SEP 2021 7:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 30 ستمبر پردیپ پورٹ ٹرسٹ (پی پی ٹی) کے ڈپٹی چیئرمین جناب اے کے بوس کی صدارت میں آج پردیپ پورٹ پر سوچھتا پکھواڑہ اختتام پذیر ہوا۔ پی پی ٹی کےڈپٹی چیئرمین نے اس موقع پر مقامی اسکول کے بچوں کے درمیان منعقدہ مباحثے کے فاتحین کو انعامات دیے۔ مقامی ثقافتی تنظیم "کین ماس" کے زیر اہتمام ایک ڈرامے" ایبے نوہین تا کیبے نوہین" کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔


ڈاکٹر پرہلاد پانڈا ، سی ایم اور سیکرٹری انچارج سمیت دیگر ایچ او ڈی اور ڈپٹی ایچ او ڈی اس موقع پر موجود تھے۔ سوچھتاپکھواڑہ کے تحت پی پی ٹی کے تمام محکموں اور ڈویژن کے کارکنوں اور عملے کے درمیان بیداری مہم ، سوچھتا آگاہی ہورڈنگ، سوچتا رتھ ، پمپ ہاؤس کی صفائی اور ٹاؤن شپ میں اہم مقامات پر ڈیجیٹل ڈسپلے جیسی مختلف سرگرمیاں شروع کی گئیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-9698
(Release ID: 1761622)