سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مر رسیدہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر وزارت سماجی انصاف وتفویض اختیارات کل وایو نمن پروگرام کا اہتمام کرے گی
ع
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اس موقع پر وایوشریشٹھ سمان ایوارڈ سے نوازیں گے
Posted On:
30 SEP 2021 5:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 30 ستمبر وزارت سماجی انصاف وتفویض اختیارات عمر رسیدہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر کل نئی دہلی کے وگیان بھون کےسیمینار ہال میں عمر رسیدہ شہریوں کے اعزاز میں وایو نمن پروگرام کا اہتمام کرے گی۔ وزارت ہر سال یکم اکتوبر کو عمر رسیدہ افراد کے لیے بین الاقوامی دن مناتی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے اور وایوشریشٹھ سمان ایوارڈ سے نوازیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اس موقع پرعمر رسیدہ شہریوں کی مدد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 14567 بھی قوم کے نام وقف کریں گے نیز اہل عمر رسیدہ شہریوں کے لیے سینئر ایبل سٹیزنس ری ایمپلائمنٹ اِن ڈگنیٹی (ایس اے سی آر ای ڈی) اور سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن (ایس اے جی آئی ) پورٹل کا بھی آغاز کریں گے۔
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر ویریندر کمار ، وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات محترمہ پرتیما بھومک ، جناب رام داس اٹھاولے ، جناب اے نارائن سوامی اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات سکریٹری جناب آر سبرامنیم بھی پروگرام میں موجود رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-9697
(Release ID: 1761620)
Visitor Counter : 186