ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

کمیشن آف ائیر کوالٹی کی ہدایت کی روشنی میں قومی راجدھانی خطے میں ڈسٹ کنٹرول اینڈ منیجمنٹ سیلس قائم کئے گئے


اترپردیش میں 17سیلس قائم کئے گئے ، دہلی میں 11، راجستھان میں 8اور ہریانہ میں 2سیلس قائم کئے گئے

سی پی سی بی، ریاستی پی سی بیس/ ڈی پی سی سی اور سبھی متعلقہ ایجنسیاں نشان زد دھول اور گردوغبار کو کم کرنے کے اقدامات کی لگاتار نگرانی اور اقدامات کو لاگو کریں گی

Posted On: 05 OCT 2021 6:30PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطے اور آس پاس کے علاقوں میں ائیر کوالٹی منیجمنٹ کے لئے کمیشن (سی اے کیو ایم) سڑکوں اور قومی راجدھانی خطے میں پھیلے کھلے علاقوں میں پھیلنے والی دھول اور مٹی کی آلودگی سے موثر ڈھنگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔

اس طریقہ کار کا مقصد دھول کی آلودگی کے وسیلوں کو ختم کرنے کے لئے اخترای ٔ حل کے ساتھ دھول کو کم کرنے کے اقدامات کو مستحکم کرنا ہے۔ اس کے لئے سی اے کیو ایم کی طرف سے اترپردیش ،راجستھان، ہریانہ اور جی این سی ٹی ڈی کی سبھی سڑک رکھ رکھاؤ اور سڑکوں کی تعمیر کرنے والی  ایجنسیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ متعلقہ ریاستوں میں دھول کے کنٹرول اور بندوبست کے سیلس قائم کئے جاسکیں ۔

یہ سیل متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ سڑکوں کی دھول کو کنٹرول کرنے  کے اقدامات کی عمل آوری کی مستقل نگرانی  کرے گا اور کئے گئے اقدامات کی پیش رفت پر نظر رکھے گا اس کے علاوہ سیل کے ذریعہ مہینہ کی بنیاد پر تیار کی گئی تفصیلی رپورٹ دھول کی آلودگی سے نمٹنے میں زیادہ منظم ڈھنگ سے مددگار ثابت ہوگی۔

سی اے کیو ایم نے اس سلسلے میں ایک دس نکاتی دھول کی نگرانی  کا پیرامیٹر ترتیب دیا ہے۔اس پیرا میٹر میں مختلف اقدامات شامل ہیں جو کہ دھول کے کنٹرول اور منیجمنٹ سیل کے ذریعہ سختی سے اپنائے جانے کی ضرورت ہے۔ان اقدامات میں سڑک صاف کرنے کی مشینوں کا استعمال ، مخصوص مقامات ، لینڈ فیلس میں جمع  کیے گئے  دھول اور مٹی کو سائنسی ڈھنگ سے نپٹارہ کیا جانا  ، صفائی ستھرائی کے بعد مٹی اور دھول کو دبانے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ، گڈھوں سے پاک سڑکوں کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کا مناسب بندوبست ، سڑکوں کی مرمت یا انہیں بچھانا اس ڈھنگ سے جس سے صفائی کرنے میں مدد ملے،صنعتی علاقوں میں سیمنٹ والی سڑکوں کا بچھایا جانا وغیرہ شامل ہیں۔

کمیشن کی ہدایات کے بعد این سی آر کی ریاستی سرکاروں کی سڑکوں کے رکھ رکھاؤ کرنے والی ایجنسیوں اور جی این سی ٹی ڈی نےڈسٹ کنٹرول اور منیجمنٹ سیلس قائم کئے ہیں۔اترپردیش ریاست نے اب تک 17سیلس قائم کئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی راجدھانی خطے دہلی سرکار کی طرف سے 11سیلس قائم کئے گئے ہیں اور راجستھان کی سرکارنے 8سیلس جبکہ ہریانہ نے 2 ڈسٹ کنٹرول اور منیجمنٹ سیلس قائم کئے ہیں۔

ڈسٹ کنٹرول منیجمنٹ سیلس نہ صرف سڑکوں پر دھول اور مٹی کی آلودگی کے مسئلے کو پائیدار طریقے سے حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ بر وقت احتیاطی درست اقدامات شروع کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ ، اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ، دہلی پولوشن کنٹرول کمیٹی اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں دھول اور مٹی کو کم کرنے کے اقدامات کو لاگو کرنے کے سلسلے میں لگاتار نگرانی بھی کریں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

( ش ح  ۔ ح ا۔ش )

    U.NO. 9763



(Release ID: 1761385) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Tamil