وزارت اطلاعات ونشریات
‘‘سماجی طور پر تفویض اختیارات اور دویانگ جن کی دیکھ بھال’’ کے موضوع پر ڈی ڈی نیوز کانکلیو
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرجناب ویریندر کمار نے کلیدی خطاب کیا
دویانگ جن اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا، ‘‘آتم نربھر بھارت’’ اور انتودیہ کی اپیل کے عین مطابق ہے: ڈاکٹر ویریندر کمار
ڈی ڈی نیوز کانکلیو نے آزادی کاامرت مہوتسو سے متعلق نئےبھارت کے پہلوؤں کے بارے میں اپنی سیریز جاری رکھی ہیں
Posted On:
05 OCT 2021 10:30PM by PIB Delhi
ڈی ڈی نیوز کانکلیو سیریز کی پانچویں کانکلیو ‘‘سماجی طورپر تفویض اختیارات اور دیوانگ جن کی دیکھ بھال’’ کے موضوع پر منعقد ہوئی۔ جس سے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب ویریندر کمار نے کلیدی خطاب کیا۔ اس کانکلیو میں نوجوانوں اور عوام کے فروغ سے متعلق سوسائٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیش کمار، آئی آئی پی اے کی سابق پروفیسر اور یو جی سی رکن پروفیسر سشما یادو، سارتھک ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر جتیندر اگروال اور نابینا افراد کی قومی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جناب ایس کے رنگتا سمیت ماہرین کے ایک پینل نے حصہ لیا۔ ان کے علاوہ اسٹوڈیو میں موجود سامعین میں سرگرم سماجی کارکنان، اسکولوں کے اساتذہ اور نوجوان طلباء بھی شامل تھے جنہوں نے سیشن کے دوران پینل کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔
اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ حکومت، عزت مآب وزیراعظم کی واضح ایپل ‘‘ سب کاساتھ، سب کاوکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’’ کے تحت مساویانہ اورسبھی کی شمولیت والی ترقی کی جانب کوششیں کررہی ہے۔ آیوشمان بھارت، دویانگ جن کے لئے امدادی آلات اور مصنوعی اعضاء کے بندوبست، اور دویانگ جن بچوں میں پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ دینے والے اسکولوں کے لئے گرانٹس کے بندوبست جیسے پہل قدمیوں کی بدولت ان کی زندگیوں میں یکسر تبدیلی آرہی ہے۔
وزارت میں، پروجیکٹ کی نگرانی سے متعلق ایک یونٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ ان اسکیموں کی بنیادی اور زمینی سطح پر عمل درآمدکی نگرانی کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت ڈی بی ٹی کے ذریعہ پسماندہ بچوں کو وظائف فراہم کررہی ہے۔ جن کی بدولت عالمی وباء کے دور میں بھی تعلیم جاری رکھنے میں کنبوں کو مدد ملی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت،‘‘ نشہ مکت بھارت ابھیان’’ کے سلسلے میں ریاستوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے جس کے تحت بیداری پیدا کرنے سے متعلق پروگرام اور باز آباد کاری سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ انہوں نے یکم اکتوبر کو بزرگ افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر شروع کئے گئے نیشنل ہیلپ لائن نمبر 14567 اور سیکریڈ روزگار جیسی بزرگ شہریوں سے متعلق پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔
اس تبادلہ خیال کے دوران ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دویانگ جن اور پسماندہ طبقات کے لئے پہل قدمیاں، خیرات یا انسانی ہمدردی کی ذہنیت سے بدل کر روزگار سے متعلق ذہنیت کی جانب تبدیل ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر اگروال نے کہا کہ حالیہ دور میں کارپوریٹ شعبہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند دویانگ جن کو بھرتی کررہا ہے اور ان کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کام کی جگہوں پر مناسب طریقہ کار وضع کئے گئے ہیں۔ جناب رنگتا نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق قانون کی بدولت، مساوات کے بنیادی حق کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دویانگ جن کے لئے رسائی میں سہولت پیدا کرنا، ان کا ایک حق ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام سرکاری پہل قدمیاں اور پورٹلس کو آڈٹ کیاجاناچاہئے۔
ڈاکٹر راجیش کمار نے تلقین کی کہ پورے سماج کو اس زبردست لعنت کے خلاف لڑائی میں آپس میں قریب آناچاہئے اور انہوں نے خبردار کیا کہ نشہ آور اشیاء کی فروخت ، تخریب پسند عناصر کو قوت فراہم کررہی ہے۔ پروفیسر سشما یادو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کیسے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، سکنیا سمردھی، اجولا یوجنا جیسی اسکیموں اور جی اے ایم ٹرینٹی، تین طلاق پر پابندی وغیرہ جیسی پہل قدمیاں، پورے ملک کی خواتین کو بااختیار بنارہی ہے۔
****************
(ش ح۔ع م ۔ رض)
U NO. 9757
(Release ID: 1761370)
Visitor Counter : 202