وزارت خزانہ

سیشلس نے بھارت کے ساتھ مل کر ‘ٹیکس انسپکٹر س  وِد آؤٹ بارڈرس (ٹی آئی ڈبلیو  ڈی ) پروگرام کی شروعات کی

Posted On: 04 OCT 2021 7:22PM by PIB Delhi

یونائٹیڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام  ( یواین ڈی پی ) اور اقتصادی امور وترقیات کی تنظیم  (او ای سی ڈی )  کی مشترکہ  پہل سے    پروگرام ‘ٹیکس انسپکٹر س  وِد آؤٹ بارڈرس (ٹی آئی ڈبلیو  ڈی )کی سیشلس  میں  4  اکتوبر2021 کو شروعات کی گئی ۔ بھارت  کو معاون انتظامیہ کے طورپر منتخب کیا گیا ہے اور بھارت نے اس پروگرام کے لئے ٹیکس کے ماہرین کی ایک ٹیم فراہم کی ہے۔

یہ پروگرام 12  مہینے کی مدت تک جاری رہے گا،جس کے دوران بھارت  ، ٹی آئی ڈبلیوڈی  سیکریٹریٹ   کے ساتھ مل کر موریشس اور سیشلس  میں موجود   یو این ڈی پی  کے دفتر کی مد دسے  سیشلس کو   اپنے ٹیکس انتظامیہ کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس دوران بھارت تکنیکی معلومات فراہم کرے گا اور  ان کے ٹیکس آڈیٹرس کو   بہترین آڈٹ کے طریقوں اور اشتراک کے ذریعہ ہنر مند بنائے گا۔ اس پروگرام کی توجہ   سیاحت اور مالی خدمات  کے شعبوں کے   قیمتوں کی منتقلی کے معاملوں  پر ہوگی۔

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس ( سی بی ڈی ٹی ) کے چئیر مین جناب  جے بی مہاپاترا  نے  سیشلس  حکومت   میں اقتصادی منصوبہ بندی  اور تجارت  میں وزارت خزانہ کے سکریٹری ، جناب پیٹرک  پائٹ   ،سیشلس محصولات کمیشن کے کمشنر جنرل  ویرونک ہرمنی  ،  اوای سی ڈی نے گلوبل ریلیشن  اور ٹیکس  پالیسی اور انتظامیہ کے لئے سینٹر کے ترقیاتی ڈویژن    کے سربراہ محترمہ روسودان  کیمولاریا   ،  ٹی آئی ڈبلیوبی  سکریٹریٹ  کے سربراہ   ،  یواین ڈی پی ،  اوای سی ڈی  ، ٹی آئی ڈبلیو   بی ،سکریٹریٹ   اور سی بی ڈی ٹی کے خارجہ ٹیکس اور  ٹیکس ریسرچ ڈویژن  کے  دیگر سینئیر افسران نے   ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ لانچنگ میں شرکت کی ۔

یہ ٹی آئی ڈبلیو بی کا چھٹا پروگرام ہے ،جس میں  بھارت نے ٹیکس ماہرین  فراہم کرکے مدد کی ہے۔

*************

 

ش ح۔ ع ح ۔رم

2021)-05-10)

U-9713



(Release ID: 1761046) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi