کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے 22۔2021 کے لئے ایجنڈا دستاویز کو حتمی شکل دی
ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے پائیدار استعمال پر فوکس
سال 2024 تک کوئلے کا پروڈکشن ایک بلین ٹن کرنے کا نشانہ
Posted On:
04 OCT 2021 4:20PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے 22۔2021 کے لئے ایک ایجنڈا دستاویز کو حتمی شکل دی ہے۔ جس میں موٹے طور پر چار باتوں پر فوکس کیا گیا ہے:
- کوئلے کے شعبے کی اصلاحات
- کوئلے کی منتقلی اور پائیداری
- ادارہ سازی
- مستقبل کے لئے موزوں ایجنڈا
پہلی بار آنے والے سال کےلئے ایک ایجنڈا دستاویزتیار کی گئی ہے اور اسے ان تمام سینئر افسروں کوفراہم کرایا گیا ہے جن کو مسلسل مانیٹرنگ اور اندازہ قدر کے ساتھ پورے سال ان چار موٹے موٹے معاملات کو چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس ایجنڈے کو مانیٹرنگ اور جائزے کےفریم ورک کےساتھ ڈیزائن کیا گیا ہےجس کا وسط مدتی ہدایات کے لئے سکریٹری (کول)کے ذریعہ بار بار جائزہ لیا جائے گا۔
اس ایجنڈے کے تحت جن معاملات کو کور کیا گیا ہے وہ گزشتہ چند برسوں میں کی جانے والی بڑی اصلاحات کی رفتار تیز کریں گے اور کوئلے کے شعبےکے موجودہ اور ابھرتی ہوئے چیلنجوں کو پورا کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کریں گے اور اپنے آپ کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور کوئلے کے شعبے کی زبردست گونا گونیت کے مطابق بنائیں گے۔
اس ایجنڈے میں کوئلے کےشعبے کو نئی ٹکنالوجیز سے چلانے اور سال 2024 تک پروڈکشن کو ایک بلین ٹن کرنے سمیت پروڈکشن کےنشانوں کو یقینی بنانے کی بنیادی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام معاملات شامل کئے گئے ہیں۔
کوئلے کے شعبے کی اصلاحات میں مالی سال 22۔2021 کےلئے پروجیکٹ، جھریا ماسٹر پلان، ضابطہ بندی سے متعلق اصلاحات (تلاش)، کوئلے کا فائدہ، کوئلے کی کانوں میں تحفظ، کوکنگ کول اسٹریٹجی ، مارکیٹنگ اصلاحات، کوئلے کی قیمت کے تعین سےمتعلق اصلاحات، زمین کی حصولیابی سے متعلق اصلاحات، سولر پاور پروجیکٹ، کول دسپیچ اور اسٹاکنگ، پڑوسی ممالک کو کوئلے برآمدات اور نیلامی کے ذریعہ مختص کی گئی کانوں کے کول پروڈکشن کو فروغ دینےکی اسٹریٹجی۔
مذکورہ ایجنڈے کا ادارہ سازی کے حصے میں کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او)، کول مائن پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (سی ایم پی ایف او) میں اصلاحات ، اسٹافنگ کوالٹی اور کول ٹیسٹنگ لیب کی اپ گریڈنگ اور تربیت سے متعلق معاملات شامل ہیں۔
مستقبل کے لئے موزوں ایجنڈے میں کوئلے سے کیمیکل: سائن گیس، ہائیڈروجن گیس، لکوڈ فیول، کیمیکلز اور فرٹیلائزرز شامل ہیں۔ سی آئی ایل۔ اپنے کاروبار میں گونا گونیت پیدا کرے گی اور سن رائز انڈسٹریز الیکٹرک چارنگ پورٹ، ای وی وغیرہ کے امکانات ، مناسب غور و خوض ، میڈیا مہم اور سی ایس آر سرگرمیوں کی قریب سے مانیٹرنگ ے بعد یکساں اور نئے کاروبار کی حصولیابی اور انضمام کے امکانات کا پتہ لگائے گی۔
ایجنڈا 22۔2021 دستاویز کوئلے کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-9683
(Release ID: 1760974)
Visitor Counter : 208