جل شکتی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر سوچھ بھارت مشن گرامین فیز 2 کے تحت 2 اکتوبر، 2021 کو پورے ملک میں سوچھ بھارت دیوس منایا گیا

Posted On: 03 OCT 2021 5:26PM by PIB Delhi

حکومت ہندمعزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متاثر کن قیادت میں عوامی تحریک میں پہل کرنے کے طور پر آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ساتھ بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اے کے اے ایم کے تحت ، پینے کے پانی اور صفائی کے شعبہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ، وزارت جل شکتی نے او ڈی ایف پلس (کھلے میں رفع حاجت سے مبرا کرنے کی  مہم )کی رفتار کو تیز کرنے اور دیہی علاقوں میں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا (او ڈی ایف) کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم جی) فیز 2 کے تحت اہم سرگرمیوں/مہمات کا اہتمام کیا۔  ہر سال کی طرح ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے 2 اکتوبر 2021 کو صاف صفائی کو اپنی عادت بنانے نیز صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنےاور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو سچا خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر اس دن کو سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منایا کیونکہ سوچھ بھارت دیوس عوامی صفائی کے لیے عوامی تحریک یا جن آندولن کو تقویت بخش رہا ہے۔

ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ رتھ یاترا

اے کے اے ایم تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سوچھتا رتھ کا آغاز کیا جو ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دارالحکومت میں  اپنا سفر ختم کرنے سے پہلے اپنے اضلاع/بلاکس اور گرام پنچایتوں کا دورہ کیا۔ مختلف سطحوں پر منتخب نمائندوں/مقامی طور پر منتخب لیڈروں (وزیراعلی/اراکین پارلیمان/اراکین اسمبلی/سرپنچوں) نے تقریبا 800 سے زائد سوچھتا رتھ کو جھنڈی دکھا کر رتھوں کو روانہ کیا۔ رتھوں پر بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانے، موثر ٹھوس اور مائع فضلے کے انتظامات (ایس ایل ڈبلیو ایم) اور کھلے میں رفع حاجت سے مبرا علاقے بنانے کے لیے عام لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانےمیں ان رتھوں نے اہم اور متاثر کن کردار ادا کیا۔ ایس بی ڈی (2 اکتوبر ، 2021)کے موقع پر، ملک بھر میں تقریبا 34 رتھوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2021

ایس ایچ ایس 2021 پندرہ روز کے دوران ، عوامی تحریک کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جہاں 60 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور 1.5 لاکھ سے زیادہ شرمدان کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 43 ہزارسے زائد گرام سبھا ایس یو پی پابندی کی قرارداد منظور کرنے کے لیے منعقد کی گئیں۔ ایس بی ڈی کے موقع پر (2 اکتوبر، 2021) ، تقریباً 6.4 لاکھ نے 2.4 لاکھ سے زیادہ شرمدان کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، تقریبا 1125 سوچھتا جاگرتی یاترا منعقد ہوئی ، تقریبا 11 گرام سبھاؤں نے ایس یو پی پر پابندی کی قرارداد منظور کیا اور 350 سے زائد وال پینٹنگزبھی لگائی گئی۔

سوچھتا پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگز

ڈی ڈی ڈبلیوایس کے ذریعہ اپریل 2020 سے سرپنچوں ، کلکٹروں ، ضلع پریشد کے عہدیداروں ، بی ڈی اوز اور دیگر صفائی ستھرائی سے جڑے محکموں  میں مامور افرادو دیگر شخصیات کے ساتھ ورچوئل مباحثے 'سمواد' کا اہتمام کر رہا ہے۔ اب تک 700 سے زیادہ سمواد ریاستوں اور اضلاع میں منعقد کیے گئے ہیں اوراس میں 75 ہزار سے زائد سرپنچوں نے شرکت کی ہے۔ ایس بی ڈی (2 اکتوبر ، 2021) کو ، 4500 سے زائد سرپنچوں نے سمواد میں شرکت کی۔

استھایتوا اور سجلام ابھیان

 

استھایتوا اور سجلام ابھیان25 اگست 2021 کو 100 دنوں کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے، استھایتوا اور سجلام ابھیان میں 10 لاکھ سوکھے گڈھوں (سوک پٹس)کی تعمیر ، ٹوٹے ہوئے بیت الخلاؤں کی دوبارہ تعمیر اور کھلے میں رفع حاجب سے مبرا  نیز پائیدا انتظام کو نشانہ بناتے ہوئے مائع فضلہ کے بندوبست پر توجہ دی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت ایس بی ڈی (2 اکتوبر 2021)کے موقع پر تقریباً 1658 کمیونٹی سوکھے گڈھوں (سوک پٹس)اور 418 گھریلو سوکھے گڈھوں (سوک پٹس)کی تعمیر کی گئی۔

سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر ، شہریوں نے ایک بار پھر صاف ستھرا معاشرہ اور ملک کے لیے مہاتما گاندھی کے خواب کی تکمیل کا عزم کیا اور اپنے دیہاتوں میں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا ہونے کےہدف کو حاصل کرنے کے لیے جامع صفائی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

ش ح -  س ک

04.10.2021

U. No. 9673



(Release ID: 1760743) Visitor Counter : 252


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil