وزارت دفاع
وائس ایڈمرل ادھیرا اروڑہ، این ایم نے حکومت ہند کے چیف ہائیڈروگرافر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی
Posted On:
01 OCT 2021 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم اکتوبر 2021: وائس ایڈمرل ادھیرا اروڑا، این ایم نے حکومت ہند کے چیف ہائیڈروگرافر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ وائس ایڈمرل ونے بدھوار کی جگہ آئے ہیں جو 30 ستمبر 2021 کو سبکدوش ہوگئے۔
وائس ایڈمرل ادھیرا اروڑا، این ایم نے ہندوستان بحریہ کی ایگزیکٹیو برانچ 1985 میں جوائن کی تھی۔ ماہر ہائیڈروگرافر کی حیثیت سے وہ ہندوستان بھر میں اور بحر ہند خطے (آئی او آر) میں ہائیڈروگرافک سروے کا کام کرچکے ہیں۔ INS ستلیج کی کمانڈکے دوران بحری جہاز پہلی مرتبہ 2004 میں سونامی کے بعد سری لنکا کے گالے پورٹ پر پہنچا تھا۔ یہ سفر وہاں انسانی ہمدردی کی امداد اور آفات کی راحت رسانی کے لئے کیا گیا تھا۔ انھیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے INSسرویکشگ کی کمانڈ کے دوران ماریشس، سیشلز اور کینیا میں غیر ملکی باہمی تعاون کے سروے انجام دیئے تھے۔
اپنے اسٹاف اپوائنٹمنٹ کے دوران وہ سمندری سرحدوں کے پہلوؤں کے لئے ذمہ دار تھے۔ وہ NDA کھڑک واسلا سے گریجویٹ ہیں اور DSSCویلنگٹن سے بھی پڑھے ہیں۔ اپنے نیول ہائرکمان کورس کے دوران انھیں ممبئی یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری بھی ملی۔ انھوں نے متعدد پروفیشنل مقالے لکھے ہیں اور سمندری سرحدوں کے تبدیل ہوتے منظرنامے میں انھیں گہری دلچسپی ہے۔
****
U.No:9615
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1760725)
Visitor Counter : 188