وزارت دفاع
بی این ایس کا جہاز سمدراویجان سورنم وجے ورش منانے کے لئے وشاکھاپٹنم پہنچا
Posted On:
03 OCT 2021 7:23PM by PIB Delhi
بنگلہ دیشی بحریہ کا جہاز (بی این ایس ) سمدراویجان، 3اکتوبر ، 2021کو مشرقی بحریہ کمان (ای این سی ) کے پانچ روزہ دورے پر وشاکھاپٹنم پہنچ گیاہے ۔ بنگلہ دیش کی بحریہ کے اس دورے کا مقصد بابائے قوم بندھوشیخ مجیب الرحمان کی سالگرہ کی صدی اور 1971کی بھارت پاک جنگ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پرایک ساتھ سوورنم وجے ورش منانا ہے ۔جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو آزادی ملی ۔ بی این ایس کے سمدراویجان سے افسران اور عملے کے پہنچنے پر ای این ایس کے نمائندوں اور مشرقی کے بیڑے کے نمائندوں نے بحریہ کے بینڈ کے ساتھ روایتی خیر مقدم کیا۔
اس پانچ روزہ دورے کے دوران دونوں بحریائی حکام کے درمیان پیشہ وربات چیت ،کراس ڈیک ویزٹ ،آئی این ایس وشاکھاپٹنم کا دورہ اور آئی این ایس دیگہ سمیت متعدد سرگرمیاں مقررکی گئی ہیں ۔ مزید یہ کہ 1971کی جنگ میں شامل ہونے والے بہادرفوجیوں کے ساتھ بات چیت اور بنگلہ دیش کی بحریہ پر خصوصی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ کی جائیگی ۔ان کے دورے کے اہم پہلوؤں کو بھی اجاگرکیاجائیگا ۔ اعلیٰ سطح پر عزت مآب جناب محمد عمران جو نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ہیں ، کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن سے ایک وفد بھی شامل ہے ۔
ان کے ساتھ بنگلہ دیش کے رہائشی دفاع کےاٹیچ اور بی این ایس سمدراویجان کے کمانڈنگ افسر وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، فلیگ آفیسرکمانڈنگ –ام –چیف ای این سی اور ریئرایڈمیرل ترون سوبتی ، وی ایس ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ بات چیت کے لئے شامل ہوں گے ۔
****************
ش ح۔ ع ح ۔ع آ
U. NO. 9667
(Release ID: 1760718)
Visitor Counter : 173