وزارت دفاع

لداخ میں بی آر او کے ذریعہ تعمیر ہونے والے بڑے روڈ پروجیکٹوں کا آغاز

Posted On: 01 OCT 2021 8:11PM by PIB Delhi

 

 

اہم خصوصیات:

  • مرکزی انتظام والے علاقے لداخ کے لئے تاریخی دن، خطے میں کنکٹوٹی بڑھانے کے لئے بی آر او کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے پانچ بڑے بنیادی سڑک پروجیکٹوں کا آغاز
  • عزت مآب ایل جی رادھا کرشنا ماتھر ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کی موجودگی میں پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
  • تین ستمبر 2021 کو لداخ انتظامیہ اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے لداخ میں سڑکوں کے نیٹ ورک کا معیار بہتر بنانے اور ان کی ترقی کے لئے ایک تاریخی اقرار نامے پر دستخط کئے تھے

 

مرکزی انتظام والے علاقے لداخ اور اس کے عوام کے لئے ایک تاریخی دن ہے جب سڑکوں کے بنیادی رابطوں کو بڑھانے کے لئے پانچ بڑے منصوبوں کا عزت مآب گورنر لداخ جناب رادھا کرشنا ماتھر کے ہاتھوں آغاز ہوا۔ انھوں نے ہندوستان کے شمال بعید کے گاؤں ترتک سے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ کام کے آغاز کی رسم میں چیف ایگزیکٹیو کونسلر لیہہ ، جناب تاشی گِلسن، ایم پی لداخ جناب جمیانگ تسیرنگ نامگیال،ڈیفنس سکریٹری جناب اجے کمار اور ڈائرکٹر جنرل بارڈر روڈ لفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری کے علاوہ قریبی علاقوں کے گاؤں والے موجود تھے جو انتہائی پرجوش تھے۔

تین ستمبر 2021 کو لداخ انتظامیہ اور سرحدی سڑکوں کی تنظیم (بی آر او) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہونے کے بعد سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر/ بہتر بنانے کے پروجیکٹوں کو بی آر او کو سونپا گیا۔ آج جو پانچ پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ان میں ایک لین والی بڑی سڑکوں کو ڈبل لین کرنا اور سرنگوں کا کام شامل ہے۔

ہینوتھنگ ۔ ہنڈن بروک۔ ترتک روڈ کی تعمیر، جو 26.6 کلو میٹر طویل گرین فیلڈ روڈ ہے، کے ذریعہ اسٹک پوچن رینج کے نزدیک ہینوتھنگ۔ ہنڈ بروک( انڈس ویلی) اور زنگ پل۔ ترتک(شیوک ویلی) کے درمیان وادیوں کے بیچ رابطہ بڑھانا ہے۔ اس کے ذریعہ ترتک سے لیہہ تک کھردنگلا پاس سے گزرے بغیر سفر موجودہ نو گھنٹوں سے کم ہو کر ساڑھے تین گھنٹے ہوسکے گا۔

چار بڑی سنگل لین سڑکوں کا معیار بہتر بنانے کا کام بھی شروع ہوا ہے۔ یہ سڑیں ہیں 78 کلو میٹر طویل سڑک کھلسے سے بٹالک تک، پچاس کلو میٹر روڈ کرگل سے ڈمگل،70 کلو میٹر روڈ کھلسر سے شیوکویا اگھم اور 31 کلو میٹر روڈ تنگسے سے لوکنگ۔ ان سڑکوں کا استعمال سیاح بہت زیادہ کرتے ہیں۔

عزت مآب ایل جی نے ان پروجیکٹوں کو لداخ کے عوام کے نام وقف کیا اور بی آر او کے کاموں کی ستائش کی ، خاص طور سے لداخ کے سرحدی علاقوں میں اس کے کاموں کو سراہا۔ انھوں نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے بی آر او کا شکریہ ادا کیا جس نے نہ صرف فوج کی سیکورٹی ضروریات کو پورا کیا ہے بلکہ سیاحت اور اقتصادی ترقی کی رفتار بھی بڑھائی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی آر او پہلے ہی پانچ ہزار کلو میٹر سڑکوں کی دیکھ ریکھ کررہی ہے اور مستقبل قریب میں مزید ڈیڑھ ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کرے گی۔ ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے زور دے کر کہا کہ بی آر او نے دور دراز کے علاقوں کے عوام پر اثر ڈالا ہے اور قوم کی تعمیر میں نمایاں طور سے حصہ لیا ہے۔ انھوں نے بی آر او کے ذریعہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کی نئی ٹیکنالوجیز کا ذکر کیا جس کے تحت حادثات کے زیادہ امکان والے مقامات کی نشاندہی اور قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا کام کیا جارہا ہے۔ لفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری ڈی جی۔ بی آر او نے سرحدی علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے تنظیم کے عزم کو دوہرایا۔ انھوں نے بتایا کہ سیاحوں کی آسانی کے لئے بی آر او سڑکوں کے نزدیک ضروری سہولیات کا بندوبست کرنے پر کام کررہی ہے۔ پروجیکٹ پر کام جلد ہی شروع ہوجائے گا اور اس کے مکمل ہوجانے کے بعد یہ پروجیکٹ خطے میں سیاحت کے فروغ، ہماری فورسز کی کارروائیوں سے متعلق تیاریوں میں تیزی لانے،مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور قوم اور لداخ خطے کی سماجی واقتصادی امنگوں کو پورا کرنے میں زبردست طور سے مدد گار ہوں گے۔

1ZOJ1.jpg

****

 

U.No:9614

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1760532) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi