کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب  پیوش گوئل نے ہندوستان کی سنہری ترقی کی کہانی میں شرکت کے لیے دنیا کو خوش آمدید کہا


حکومت ہندکے وزیر برائے  صنعت وتجارت ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل نے  دبئی میں منعقدہ ایکسپو 2020 میں انڈیا پویلین کا افتتاح کیا

Posted On: 01 OCT 2021 10:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم  اکتوبر     حکومت ہند کے وزیر برائے صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل جناب پیوش گوئل نے کہا کہ  ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا وبائی مرض سے صحت یاب ہونے اور ترقی کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے اکٹھا ہو رہی ہے ، ایک ابھرتا ہندوستان اس صحت یابی کے عمل میں سب سے آگے رہنے کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہے۔

وزیرموصوف  ایکسپو 2020 دبئی میں انڈیا پویلین کا افتتاح کر رہے تھے ، جس میں  ہندوستان کی متحرک ثقافت کے ساتھ ساتھ ملک میں شراکت کے متنوع مواقع کی نمائش کی جائے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے پچھلے سات سالوں میں خاص طور پر کورونا کے دور میں جو اصلاحات کی ہیں ، اس سے ٹیکنالوجی کے میدان میں اس کی صلاحیتیں مستحکم ہونے کے علاوہ ملک کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوگا۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان پہلےسے  ہی اطلاعاتی ٹکنالوجی ، ادویات سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں میں ایک سرکردہ کھلاڑی ہے ، اور تحقیق اور اختراعی صلاحیتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ، ان شعبوں میں ملک کی قابلیت مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور روبوٹکس جیسی نئی دور کی ٹیکنالوجی کے فوائد حاصل کرنے میں مدد ملے  گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبائی امراض سے حاصل شدہ  تجربات نے بھی ہماری سائنسی اور کاروباری تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کی مدد سے مستقبل میں کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے ہمارے اعتماد کو تقویت بخشا ہے – خواہ ادویات سازی اور حفظان صحت کی مصنوعات کی ترقی ہو یا دنیا کا سب سے بڑاٹیکہ کاری پروگرام ہو دیسی طور پر تیار کی جانے والی دو ویکسینوں پر اعتماد ، ہندوستان نے کئی مثالیں قائم کیں۔

"یہاں سے ، پیداواری صلاحیت ایک اعلی اعلی ترقی کے مرحلے کو حاصل کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گی ، جس پر ہندوستان نے کورونا کے اثرات سے قطع نظر پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے ، مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو  24.4  فیصد درج کی گئی جبکہ مالی سال 22 کے اسی عرصے میں جی ڈی پی کی شرح نمو ریکارڈ 20.1 فیصد نہ صرف مضبوط بحالی کا اشارہ ہے بلکہ بڑے پیمانے پر تیز رفتار سے معاشی بحالی کا امکان بھی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان آبادی میں ایک بہت بڑا فائدہ ہے ، اور نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کی مدد سے نیز اس کی مہارت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے سے ، ملک میں پیداواری صلاحیت کی سطح کے مقاصد کو سہارا دینے میں بہت حد تک فروغ حاصل ہوگا۔

وزیر موصوف نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مبارکباد پیش کی کہ وہ  اس مشکل گھڑی میں بھی اتنے بڑے پیمانے پر انٹرپرائز ، ایکسپو 2020 کا اہتمام کرنے کے قابل ہے۔ ایکسپو 2020 میں ہندوستان کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہا ، "یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال منا رہا ہے ، اور متحدہ عرب امارات اپنی تاسیس کا 50 واں سال منا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات ہندوستان کا قابل قدر شراکت دار اور قریبی دوست ہے۔ ایکسپو 2020 دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا"۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر  ، امرت مہوتسو کی جاری تقریبات میں ، "سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس"کے عہد کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آئندہ 25 سالوں میں ہندوستان کی نئی  تشریح  کا پرزور مطالبہ بھی شامل ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں اجتماع سے پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم کے پیغام کو ایک خاص انداز سے نشر کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہا ، "پوری دنیا ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہم نے وبائی امراض کے دوران دفاعی ہونے کے بجائے اصلاحات کے عمل کو تیز کیا ہے اور آنے والے سال پائیدار اعلی ترقی کے مرحلے کی ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ ہندوستان ، اپنے جمہوری اقدار ، انتہائی باصلاحیت ٹیلنٹ پول ، تکنیکی صلاحیت اور سیکھنے اور قیادت کی بڑھتی ہوئی بھوک کے ساتھ ، عالمی امور ، تجارت اور کاروبار میں تیزی لانے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے"۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دوران 31 مارچ 2022 تک انڈیا پویلین کا دورہ کرنے والوں کو ملک کے قدیم خزانوں ، کاروباری کامیابیوں ، اختراعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اہم مواقع کی جھلک ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ"ہم سالانہ 400 بلین ڈالر کی برآمدات کے ہدف تک پہنچنے اور اسے عبور کرنے کی راہ پر گامزن ہیں  نیز جی ڈی پی کی شرح نمواور 5 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت ہمیں اس سے بھی  آگے لے جائے گی۔ اگلے 25 سال ہندوستان کے سنہری ترقیاتی مرحلے کی علامت ہیں ۔" انہوں نے عالمی برادری کو اس نئے ہندوستان کے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا پویلین ایک جدید ، مضبوط انڈیا کی نمائش کرے گا جس میں اعلی ٹیکنالوجی شامل ہوں گی جبکہ 183 دنوں کے دوران ہندوستانی آرٹ ، ثقافت اور کھانوں کی خوبصورتی کی نمائش بھی کی جائے گی۔

اگرچہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی تجارت بھی وبائی مرض سے متاثر ہوئی ہے، تاہم ، 2019-20 میں اس کی مالیت 60 بلین امریکی ڈالر کے قریب تھی جبکہ متحدہ عرب امارات ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا ، اور امریکہ کے بعد متحدہ عرب امارات ہندوستان  کا دوسرا سب سے بڑا برآمداتی ملک تھا۔ 2019-20میں تقریبا 29 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی ۔

متحدہ عرب امارات، ہندوستان میں 8 واں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے ، جس نے اپریل 2000 اور مارچ 2021 کے درمیان 11 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کئی برسوں سے ، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان نے ایک مضبوط رشتہ استوار کیا ہے جو معاشی ، ثقافتی اور سیاسی شعبوں سے آگے ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ہزاروں ہندوستانیوں کو ملک میں اپنی زندگی سنوارنے کا موقع فراہم کیا ہے ، اور ہندوستانیوں نے اپنی بھرپور  مہارت کا مظاہرہ کیا ہے نیز  تعلیم ، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ سمیت کئی شعبوں کے ذریعہ ملک کی اجتماعی ترقی میں اپنی خدمات پیش کی ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی اس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی میں انڈیا پویلین کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کریں۔

ویب سائٹ:-

https://www.indiaexpo2020.com/

Facebook - https://www.facebook.com/indiaatexpo2020/

Instagram - https://www.instagram.com/indiaatexpo2020/

Twitter - https://twitter.com/IndiaExpo2020?s=09

LinkedIn - https://www.linkedin.com/company/india-expo-2020/?viewAsMember=true

YouTube - https://www.youtube.com/channel/UC6uOcYsc4g_JWMfS_Dz4Fhg/featured

Koo - https://www.kooapp.com/profile/IndiaExpo2020

ایکسپو 2020 دبئی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے https://www.expo2020dubai.com/en اس لنک پر کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9618

 



(Release ID: 1760531) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi