وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے پدم اور دہلی میں قائم سنگیت ناٹک اکیڈمی (ایس این اے) ایوارڈ یافتہ افراد کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 01 OCT 2021 7:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم  اکتوبر       ثقافت ، سیاحت اور ہندوستان کے شمالی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت  جناب جی کشن ریڈی نے یکم اکتوبر 2021 کو نیشنل اسکول آف ڈراما (این سی ڈی) کے احاطہ میں ریپرٹری گرانٹ اسکیم کے ماتحت پدم اور دہلی میں قائم سنگیت ناٹک اکیڈمی (ایس این اے) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔ وزارت ثقافت میں سکریٹری جناب گووند موہن اور وزارت کے دیگر افسران کی موجودگی میں انتیس (29) ایوارڈ یافتگان نے اس بات چیت میں شرکت کیا۔ وزیر ثقافت نے تمام ایوارڈ یافتگان کو اعزاز سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے کی جا رہی  کامیاب ٹیکہ کاری مہم کے پیش نظر اب عوامی ثقافتی پیشکش دوبارہ شروع ہوں گی۔ انہوں نے کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال اور فنکار برادری کو درپیش مشکلات پر مزید تبادلہ خیال کیا۔ پدم وبھوشن ڈاکٹر سونل مان سنگھ ، پدم بھوشن ڈاکٹر اوما شرما ، پدم بھوشن محترمہ سروج ویدناتھن سمیت تمام معزز  ایوارڈ یافتگان نے کمیونٹی کو درپیش مشکلات ، براہ راست پیشکش نہ ہونے کے باعث روزگار کے نقصان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے۔

 تمام ایوارڈ یافتگان کو ان کے قیمتی تجاویز/آراء کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئےوزیر موصوف  جناب جی کشن ریڈی نے  یقین دہانی کرائی کہ وزارت ثقافت پہلے سے ہی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئی ہے اور مالی امداد کے بروقت اجراء کو یقینی بنانے کے لیے تمام مناسب  اقدامات کئے جا رہے ہیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9619

 


(Release ID: 1760453)
Read this release in: English , Hindi