وزارت دفاع

ملٹری نرسسنگ سروس کا 96 واں یوم تاسیس منایا گیا

Posted On: 01 OCT 2021 4:01PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • یکم اکتوبر 1926 کو ہندوستانی فوج کے ایک حصے کے طورپر ایک مستقل نرسنگ سروس  قائم کی گئی۔
  • پندرہ ستمبر 1943 کو فوجی آرڈیننس کے اعلان کے ذریعہ ہندوستانی فوج کے ایک حصے کے طور پرملٹری نرسنگ سروس کو مستقل حیثیت دی گئی۔
  • ایم این ایس کی ڈی جی میجر جنرل سمتا دیورانی نے قومی جنگی یادگار  میں شہید سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

جرأت ، ہمدردی اور دیکھ بھال کی شاندار کہانیوں کی یاد کے درمیان  ملٹری نرسنگ سروس نے یکم اکتوبر 2021 کو اپنا 96 واں یوم تاسیس منایا۔ عزم اور لگن کے ایک نئے سال کے آغاز کے موقع پر  دہلی چھاؤنی میں فوجی اسپتال (آر اینڈ آر) کے ایم این ایس آفیسرز میس میں دہلی گیریسن کے  ایم این ایس افسران کی جانب سے فلورنس نائٹنگیل کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

ہرچند کہ کوویڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے اجتماع محدود تھا لیکن جوش و خروش پر قابو نہیں پایا جا سکا کیونکہ ہر ایک کا دل یادگار دن کی اہمیت سے بھرا ہوا تھا۔ قومی جنگی یادگار میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری نرسنگ سروس (ڈی جی ایم این ایس) میجر جنرل سمتا دیورانی کی جانب سے قوم کی خودمختاری اور سالمیت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو ایک شائستہ گل پوشی کی تقریب میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دن کو امر کر دیا گیا۔ ملک بھر کے بہت سے اسپتالوں  میں یہ دن منایا گیا۔ سیمینار اور سمپوزیم منعقد کئے گئے۔صحت سے متعلق رسائی کے پروگراموں کے ذریعے بھی اس یادگار موقع کو منایا گیا۔

ہندوستان میں فوجی اسپتالوں میں نرسنگ کا اہتمام کرنے کے لئے بمبئی میں 10 اہل برطانوی نرسوں کی پہلی کھیپ کی آمد کے ساتھ سال 1888 کی تمام خواتین افسر کور کے طور پر ہندوستان میں ایم این ایس کی ایک طویل اور بھرپور میراث ہے۔ یکم اکتوبر 1926 کو ہندوستانی فوج کے ایک حصے کے طور پر ایک مستقل نرسنگ سروس قائم کی گئی۔ اس سروس کو انڈین ملٹری نرسنگ سروس (آئی ایم این ایس) کا نام دیا گیا۔ آئی ایم این ایس نے ایک شائستہ آغاز کیا اور پھر اپنی نفری طاقت کو 53 سے بڑھا کر 690 (42 ریگولر اور 648 عارضی)  کیا۔ اس سروس کے کام کی عالمی سطح پر ستائش کی گئی۔ 15 ستمبر 1943 کو فوجی آرڈیننس کےذریعہ ایم این ایس کو مسلح افواج کے ایک حصے کے طور پر مستقل طور پر قائم کیا گیا۔ آج اسے دنیا کی آرمی نرسنگ سروسز میں اعلی درجہ حاصل ہے جس میں تقریبا 200  سے کچھ زیادہ سیٹوں کے لئے تقریبا ایک لاکھ خواستگار ہیں۔

ملٹری نرسنگ سروس اے ایف ایم ایس  کا ایک لازمی حصہ ہے اور دنیا کی ایک سب سے بڑی فوج  کو نرسنگ کیئر فراہم کرنے کے علاوہ ہندوستان میں ایم این ایس کے افسران آج کے منظر نامے میں محاذی جانباز ثابت ہوئے ہیں۔ ملٹری نرسنگ سروس میں بطور جوان لیفٹیننٹ کی خدمات حاصل کرنے سے لے کر ملازمت کی مدت ختم ہونے کے وقت تک چاہے وہ زمانہ امن کا ہو یا جنگ کا ایم این ایس کے افسران اپنے فرائض تندہی اور انتھک طریقے سے انجام دیتے ہیں۔

جیسا کہ عالمی وبا کوویڈ 19 آج انسانی زندگی کو نرغے میں لئے ہوئے ہے، سابقہ صدیوں کے حاصل اسباق سے ان نرسوں نے عالمی وبا سے مقابلے کے رُخ پر تھک کر پھر تازہ دم ہونے کی اپنی صلاحیت  کو بہتر بنانے کی بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد لی ہے۔ جدید دیکھ بھال کی بانی مس فلورنس نائٹنگیل کی طرف سے مکمل دیکھ بھال کے عقیدے نے آج  کی سائنسی طور پر لیس اور پیشہ ورانہ طور  سے صحت مند نرسوں کے ساتھ ہزاروں جدید قسم کی بیماریوں کے متاثرین کی کثرت کی رہنمائی اور انتظام کرنے میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ پی پی ای  میں دن رات کام کرنا ، شدید بیمار مریضوں کا خیال رکھنا اور مریضوں کو یقین دہانی کروانے کے لئے ذمہ داری اور جوابدہی سے کام لینے کے علاوہ کوویڈ 19 کے بحران کے عروج کے دوران اسپتال میں مریضوں کی ضروریات اور بین الضابطہ ٹیم کے مابین نیٹ ورکنگ نے انہیں پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔

****

U.No:9595

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1760106) Visitor Counter : 170


Read this release in: Tamil , English , Hindi