دیہی ترقیات کی وزارت

ایک ہفتے کے دوران ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم کے تحت امرت مہوتسو کے جزو کے طور پر 102 نئے کمیونٹی کے زیر انتظام تربیتی مراکز (سی ایم ٹی سی ایس)کا آغاز کیا گیا


سی ایم ٹی سی مراکز، ماڈل کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایف ) کی مؤثر کارکردگی کے لئے سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین، قائدین کی معلومات، ہنرمندی اور طرز فکر میں بہتری لانے کے لئے مدد فراہم کریں گے

ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم ، ضلع میں ماڈل کلسٹر لیول فیڈریشنوں میں سے ایک کے زیر انتظام، فی ضلع کم از کم ایک سی ایم ٹی سی قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

Posted On: 30 SEP 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 ستمبر 2021:

آزادی کا امرت مہوتسو کے جزو کے طور پر ، 20 سے 25 ستمبر 2021 کے درمیان، آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 102 نئے کمیونٹی کے زیر انتظام تربیتی مراکز (سی ایم ٹی سی ایس)کا آغاز کیا گیا۔ ہفتے کے دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلے سے موجود 611 سی ایم ٹی سی مراکز نے بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔ 21 ایس آر ایل ایم ایس میں مجموعی طور پر 713 سی ایم ٹی سی ایس نے امرت مہوتسو کا جشن منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CG1E.jpg

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، مسالیا بلاک دمکا میں سی ایم ٹی سی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے

 

ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم ’’رکن کی ملکیت ، رکن کے زیر انتظام، رکن کے ماتحت اور مالی طور پر پائیدار ایس ایچ جی فیڈریشنوں کے فروغ کے لئے تصور کے ثبوت‘‘ تیار کرنے اور بقیہ بلاکوں میں حکمت عملی کو دوہرانے کے لئے سماجی سرمایہ جمع کرنے کے لئے ملک بھر میں ماڈل کلسٹر لیول فیڈریشن (سی ایل ایف) نافذ کر رہی ہے۔ اس طرح، توقع کی جاتی ہے کہ یہ ایم سی ایل ایف ایس وسیلے کے ایسے ادارے اور مظاہرے کے ایسے مقام ثابت ہوں  جن کی دوسرے سی ایل ایف ایس بھی نقل کریں ۔

اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے، یہ مشن ضلع میں ماڈل سی ایل ایف ایس میں سے ایک کے زیر انتظام، فی ضلع کم از کم ایک کمیونٹی کے زیر انتظام تربیتی مرکز (سی ایم ٹی سی) قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ یہ مشن ضلع میں تمام سی ایل ایف ایس کی صلاحیت سازی سے متعلق ضرورتوں کو پورا کر سکے۔ یہ سی ایم ٹی سی ایس ماڈل سی ایل ایف ایس اور ممبر سی بی او ایس کی مؤثر کارکردگی کے لئے ایس ایچ جی اراکین، قائدین اور کیڈرس کی معلومات ، ہنرمندی اور طرز فکر میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I1PP.jpg

امرت مہوتسو کے موضوع پر سی ایم ٹی سی میں منعقدہ ایک نمائش جس میں آندھراپردیش کے وجے نگر ضلع کے ڈسٹرکٹ کلکٹر نے شرکت کی

ہفتے کے دوران ریاستوں کے ذریعہ متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں کووِڈ۔19 کے لئے رنگولی، سیلف ہیلپ گروپوں کی خواتین اور بزرگ اراکین کے لئے حلف برداری اور بیداری پروگرام، ہریالی کے تصور کو حمایت دینے کے سلسلے میں شجرکاری کے لئے سیلف ہیلپ گروپوں کو نرسریز سے پودے تقسیم کرنا، خواتین اور بزرگوں کے لئے قانونی مسائل پر ایک پروگرام کا انعقاد، تغذیہ سے متعلق ریلیاں، ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، ٹیکہ کاری وغیرہ  جیسے کووِڈ۔19 تحفظاتی اقدامات، سی ایم ٹی سی ایس اور پرزنٹیشن کے عملی منصوبوں کی تیاری، ایس ایچ جی اراکین کے لئے تقریری مقابلہ، تغذیہ کے بارے میں تربیت اور  صفائی ستھرائی جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T3XW.jpg

رکن اسمبلی نے مدھیہ پردیش کے سہدول ضلع میں سی ایم ٹی سی ایس کا افتتاح کیا

سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے سی ایم ٹی سی ایس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں معروف عوامی نمائندوں جیسے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، گجرات سے رکن پارلیمنٹ، چھتیس گڑھ ، آسام اور کرناٹک کے ریاستی وزراء نے تقریب میں شرکت کرکے رونق بخشی اور سی ایم ٹی سی ایس کا افتتاح کیا۔ ضلع کلکٹرو کے علاوہ محکمہ کے افسران نے مختلف مقامات پر تقریب کی صدارت کی۔ سرپنچ اور پنچایت کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کرکے اسے رونق بخشی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048UT2.jpg

تلنگانہ کے نالگونڈا ضلع میں واقع کٹن گر سی ایل ایف میں پوشن ابھیان پر منعقدہ تقریب حلف برداری

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QSUE.jpg

گجرات کے دہودا ضلع میں رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ سی ایم ٹی سی کا افتتاح

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9567



(Release ID: 1759766) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi