قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی

چھوٹی، بہت  چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم سیز) کے لئے قانونی آڈٹ اور آڈیٹنگ  کے معیارات پر مشاورت نامہ

Posted On: 29 SEP 2021 9:46PM by PIB Delhi

بھارت سبھی کمپنیوں کے لئے اُن کے ہجم اور خصوصیات سے قطع نظر لازمی قانونی آڈٹ میں دنیا کی بڑی معیشتوں میں  منفرد  حیثیت رکھتا ہے۔ ملک کی اقتصادی پیداوار اور ترقی میں کمپنیوں کے اہمیت کے حامل رول کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ان کمپنیوں کی کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں میں مدد کے لئے ضابطوں پر مبنی سازگار ماحول ہو نہ کہ ان پر پیداوار کا بوجھ ہو۔

بھارت میں درج  رجسٹر کمپنیوں کے کلیدی مالی پیمانوں کے سلسلے میں نیشنل فائننشیئل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے)، نے ایک ابتدائی تجزیہ انجام دیا ۔ یہ تجزیہ ان کمپنیوں کے ایم سی اے-21 کی فائلنگ کی بنیاد پر کیا گیا اور اس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم سیز ) کے ذریعہ آڈیٹروں یعنی احتساب کرنے والوں کو ادا کی جانے والی فیس کسی بھی احتساب کے معاملے میں ہر لحاظ سے کم ہے۔ خصوصاً اس صورت میں جب یہ احتساب آڈیٹنگ کے  تمام تر معیارات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مِن و عن انداز میں کیا گیا ہو۔

دنیا کی بڑی معیشتوں کو چھوٹی کمپنیوں کو محض  اس صورت میں قانونی آڈٹ کی ضرورت ہوتی ہے، جب وہ عوامی مفاد کے کم از کم پیمانوں پر کھری اترتی ہیں۔ یہاں تک  کہ بھارت میں بھی ابھی انکم ٹیکس آڈٹ ضروری نہیں ہے، جہاں 10 کروڑ یا اس سے کم کے لین دین میں 5 فیصد سے بھی کم کا نقد لین دین دستیاب کرایا گیا ہے۔ جی ایس ٹی آڈٹ کا سلسلہ بھی یکسر طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

لہذا یہی مناسب ہوگا کہ سبھی کمپنیوں کے لئے انکے   ہجم سے یا عوام کے مفاد سے قطع نظر ضروری قانونی آڈٹ کی ضروریات کا مناسب جائزہ لیا جائے۔این ایف آر اے نے ایک مشاورت نامہ تیار کیا ہے، جس میں اس سے منسلک امور کی وضاحت کی گئی ہے اور اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں اطلاعات سے متعلق ضروری اعداد و شمار اٹھائے گئے سوالوں کے بارے میں  اس مقصد سے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ بڑے پیمانے پر متعلقہ گروپوں اور عوام سے تجاویز/ آرا  طلب کی جا سکیں۔ تجاویز حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2021 ہے۔ اس بارے میں تجاویز درج ذیل ای-میل پر بھیجی جا سکتی ہیں۔ ای-میل نمبر ہے:

comments-tac.paper@nfra.gov.in

چھوٹی، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم سیز) کے لئے قانونی آڈٹ اور آڈیٹنگ معیارات کے تعلق سے این ایف آر اے مشاورت نامے تک رسائی این ایف آر اے کی درج ذیل ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://nfra.gov.in/sites/default/files/NFRAConsultationPaperMSMCs.pdf

این ایف آر اے کے بارے میں

مرکزی حکومت نے کمپنیوں سے متعلق دفعہ 2013 کے سیکشن 132(1) کے تحت اکتوبر 2018 میں نیشنل فائننشیئل رپورٹنگ اتھارٹی این ایف آر اے قائم کی تھی۔ 2013 کے کمپنیوں کے ایکٹ  سیکشن 132(2) اے، کے تحت این ایف آر اے کا ایک اہم کام ہے کہ کمپنیوں یا کمپنیوں کے کلاس یا ان کے آڈیٹروں کے ذریعہ آڈیٹنگ کی پالیسیوں اور معیارات اپنائے جانے کے لئے مرکزی حکومت کو  سفارشات پیش کی جا سکیں۔

***

ش ح ۔ ش ر۔ ک ا

30.09.2021

U. NO: 9543

 



(Release ID: 1759589) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi