صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 ٹیکوں کی دستیابی پرتازہ ترین صورتحال


ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 86.51  کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس   5  کروڑ سے زائد ٹیکوں کی بچی ہوئی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، بقیہ  63.69 لاکھ خوراکیں بھیجی جارہی ہیں

Posted On: 30 SEP 2021 9:46AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافے کے لئے پرعزم ہے۔ کووڈ – 19سے بچاؤ کے لئے ملک گیر ٹیکہ کاری  مہم کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون، 2021 کو ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہتر منصوبہ بندی اور ویکسین کی فراہمی کی چین کو منظم کرکے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوانس میں ویکسین کی دستیابی  کرا کر اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے تعاون کررہی ہے۔  کووڈ 19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی  ملک گیر  مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ویکسین مینوفیکچررز کی جانب سے تیارکی جارہی ویکسین کو خرید کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 75 فیصد ویکسین بالکل مفت سپلائی کرےگی۔

 

ویکسین کی خوراکیں

(30؍ستمبر 2021ءکے مطابق)

فراہم کی گئی خوراکیں

 

86,51,52,695

بھیجنے کے مرحلے میں

 

63,69,890

بچی ہوئی خوراکیں

 

5,00,46,000

بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ  اور براہ راست سرکاری خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 85.51کروڑ سے زیادہ (865152695)  ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جا چکی ہیں ۔ مزید یہ کہ تقریباً  63.69  لاکھ (6369890)  بقیہ خوراکیں بھیجی جارہی ہیں۔

مزید برآں 5  کروڑسے زیادہ (50046000)سے زیادہ بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

**************

ش ح۔س ک۔ن ا۔

(2021۔09۔30)

U- 9538


(Release ID: 1759563) Visitor Counter : 228