وزارت دفاع

وزیر دفاع کے زیر صدارت دفاعی خریداری کونسل نے 13165 کروڑ روپئے کے بقدر کی تجاویز کو منظوری دی

Posted On: 29 SEP 2021 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 ستمبر 2021:

 

کلیدی نکات:

  • دفاعی ذرائع سے 87فیصد خریداری
  • 3850 کروڑ روپئے کی لاگت کے 25 اے ایل ایچ مارک IIIہیلی کاپٹرس
  • 4962 کروڑ روپئےکے بقدر راکٹ ایمیونیشن

دفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی) نے 29 ستمبر 2021 کو، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے زیر صدار  میٹنگ میں بھارتی مسلح افواج  کی فوجی کاروائیوں سے متعلق ضروریات اور تجدید کاری کی غرض سے، 13165 کروڑ روپئے کی لاگت سے، سرمایہ حصولیابی تجاویز کے لئے ضروریات کی قبولیت (اے او این) کو منظوری دے دی۔ منظور شدہ مجموعی رقم  میں سے، 11486 کروڑ روپئے کے بقدر (87 فیصد) خریداری گھریلو ذرائع سے ہے۔

 

کلیدی منظوریوں میں ہیلی کاپٹرس، گائیڈیڈ میونیشن اور راکٹ ایمیونیشن شامل ہیں۔ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرس (اے ایل ایچ) اسکواڈرون کے لئے بھارتی فوج کی ضرورت پر نظر ڈالتے ہوئے،  اور اس کی فوجی کاروائیوں سے متعلق تیاریوں کو یقینی بنانے کی غرض سے اس  کی انٹیگرل لفٹ صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے، ڈی اے سی نے ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ پہل قدمی کو مسلسل فروغ دیتے ہوئے، بائےانڈین ۔ آئی ڈی ڈی ایم کے تحت ایم / ایس ایچ اے ایل سے، تقریباً 3850 کروڑ روپئے کی لاگت سے 25 اے ایل ایچ مارک III ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے لئے منظوری دے دی ہے۔ اندرونِ ملک گولہ بارود کی تیاری کو تقویت بہم پہنچاتے ہوئے، ڈی اے سی نے گھریلو ذرائع سے تقریباً 4962 کروڑ روپئے کی لاگت سے، بائے (انڈین۔آئی ڈی ڈی ایم) کے تحت ایچ ای پی ایف / آر ایچ ای راکٹ ایمیونیشن اور ٹرمنلی گائیڈیڈ میونیشن (ٹی جی ایم) کی خریداری کے لئے منظوری دی۔4353 کروڑ روپئے کے بقدر دیگر تجاویز کو بھی ڈی ای سے کےذریعہ منظوری دی دی گئی۔

علاوہ ازیں، ڈی اے سی نے خریداری کے عمل کی مؤثریت میں اضافہ کرنے اور مدت میں تخفیف کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے اور صنعت کے لئے کاروبار کرنے کو مزید آسان بنانے کی یقین دہانی کے لئے، بزنس پروسیس ری ۔انجینئرنگ کے جزو کے طور پر، ڈی اے پی 2020 میں چند ترامیم کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9536



(Release ID: 1759522) Visitor Counter : 220


Read this release in: English , Hindi , Punjabi