جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے وزیرمملکت نے گنگا ندی کی مجموعی بحالی کے لیے بہتر ربط وضبط اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے بااختیار ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی


وزارت سیاحت اترپردیش، اتراکھنڈ اور بہار میں تین گنگاسیاحتی سرکٹ قائم کرے گا

گنگا کے کنارے نامیاتی کاشتکاری اور زرعی جنگلات کے تحت کل رقبہ 23840 ہیکٹیئرس سے بڑھ کر 103780ہیکٹیئرس ہوگیا ہے

نمامی گنگا نہ صرف گنگا کی صفائی کا پروگرام ہے بلکہ یہ عوامی بیداری لانے کا بھی پروگرام ہے: جناب بسویشرٹوڈو

Posted On: 23 SEP 2021 7:29PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیرمملکت جناب بسویشر ٹوڈو نے گنگاندی اور اس کے اطراف کی مجموعی بحالی کے لیے مختلف محکموں اور ان کے پروگراموں کے درمیان بہتر تال میل اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد وزارتوں ، محکموں اور ریاستی حکومتوں سمیت بااختیار ٹاسک فورس کی کل ہوئی میٹنگ کی صدارت کی۔وزارتوں اور ریاستوں نے حالیہ واقعات پر تازہ جانکاری فراہم کی اور اپنے مستقبل کے منصوبوں کے نقشے کا بھی ذکر کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013NAC.jpg

 

مرکزی وزارتوں میں سے، زرعی اورکسانوں کی بہبود کی وزارت نے بتایا ہے کہ نامیاتی کاشتکاری اور زرعی جنگلات کے تحت کل رقبہ 23840 ہیکٹیئرس سے بڑھ کر 103780ہیکٹیئرس ہوگیا ہے۔اس میں سے گنگا ندی کے کنارے اتراکھنڈ میں حیاتیاتی کھیتی کے لیے 50840ہیکٹیئرس، اترپردیش میں 42180ہیکٹیئرس، بہار میں 1660ہیکٹیئرس اور جھارکھنڈ میں 4540ہیکٹیئرس رقبہ ہے۔وزارت زراعت یہ یقینی بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے کہ نامیاتی کاشتکاری اپنانے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو، پانی کے استعمال میں بہتری ہو اور فصلوں کی تنوع میں اضافہ ہو۔ ریاست، گنگا کے کنارے نامیاتی زرعی مصنوعات کے لیے نمامی گنگے برانڈ کا بھی استعمال کررہے ہیں۔

وزارت سیاحت نے جانکاری دی کہ ہری دوار میں گنگا میوزیم اب کام کررہا ہے، جب کہ رشی کیش میں ایسا ہی ایک دیگر میوزیم بھی تیار ہے اور پٹنہ میں ایک دیگر میوزیم کو منظوری دی گئی ہے۔وزارت اترپردیش، اتراکھنڈ اور بہار میں گنگا کے کنارے سیاحتی سرکٹ تیارکرنے پر بھی کام کررہا ہے۔38 اضلاع کے لیے فن تعمیرات ، ثقافت اور قدرتی میپنگ پر بھی ایک رپورٹ پیش کی گئی۔

ریاستوں میں بہار اپنے ‘ریاستی نامیاتی مشن ’ کے تحت نامیاتی مصنوعات کی پیداوار اور مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لیے عہد بستہ ہے۔ اترپردیش اپنے شہری علاقوں میں شجرکاری کو فروغ دینے اور شہری رہائشی کالونیوں میں منڈیوں (آؤٹ لیٹ) کو تیار کررہا ہے تاکہ لوگوں کو نامیاتی پروڈکٹس خریدنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اتراکھنڈ نے چاردھام یاترا کے ساتھ نامیاتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے 20 بڑے اور 410 چھوٹے فروخت کے سینٹر شروع کیے ہیں وہیں جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں خاص طور سے گنگا کے کنارے نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے ‘جھارکھنڈ نامیاتی زرعی اتھارٹی’بنالیا ہے۔مغربی بنگال کے سندر بن علاقے میں بڑے پیمانے پر پودے لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ 10 ہزار ایکڑ زمین میں تین اضلاع میں تقریبا 15 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VYG7.jpg

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جل کی شکتی وزیرمملکت جناب بسویشورٹوڈو نے کہا کہ نمامی گنگے نہ صرف گنگاکی صفائی کا پروگرام ہےبلکہ یہ عوام میں اجتماعی بیداری لانے کا بھی پروگرام ہے اس لیے گنگا کو صاف وشفاف اور رواں ودواں بنانے کے لیے سبھی مرکزی اور ریاستی وزارتوں کو ایک چھتری کے نیچے ایک ساتھ آنا ہوگا۔جل شکتی کی وزارت میں سکریٹری جناب پنکج کمار، این ایم سی جی کے ڈی جی جناب راجیو رنجن مشرا،قومی سووچھ گنگامشن این ایم سی جی، ایگزیکٹیوڈائریکٹر (ای ڈی) فائنانس محترمہ روزی اگروال ، این ایم سی جی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پروجیکٹ) جناب اشوک کمارسنگھ اور این ایم سی جی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ٹیکنکل) جناب ڈی پی متھوریا اس میٹنگ میں گنگا کی صفائی کے لیے قومی مشن (این ایم  سی جی) کی نمائندگی کررہے تھے۔

 

************

ش ح۔اح۔ج ا

 (U:9464)


(Release ID: 1758841) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Telugu