قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
این ایف آر اے نے مالی سال 2020-2019 کے لئے، کے آئی او سی ایل لمٹیڈ کی مالی رپورٹنگ کوالیٹی جائزہ رپورٹ جاری کی
Posted On:
28 SEP 2021 10:59AM by PIB Delhi
قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی( این ایف آر اے) نے مالی سال 2020-2019 کے لئے کے آئی او سی ایل لمٹیڈ کے معاملے میں ایک مالی رپورٹنگ کوالیٹی جائزہ رپورٹ (ایف آر کیو آر آر) جاری کی ہے۔
ایف آر کیو آر آر ، این ایف آر اے کے معائنے پروگرام کے 2 میں سے ایک حصہ ہے۔ دیگر جزو آڈٹ کوالیٹی جائزہ رپورٹ ہے۔
ایف آر کیو آر آر پری پریرس کے رول پر توجہ دیتا ہے یعنی جو مالی اسٹیٹ مینٹس کی تیاری کے لئے ذمہ دار ہے اور قابل اطلاق اکاؤنٹنگ معیارات کے مطابق رپورٹ کرتے ہیں۔اس لئے ایف آر کیو آر آر یہ تخمینہ لگاتا ہے کہ کس طرح چیف فائنانسر آفیسر اور بقیہ مینجمنٹ اور آڈٹ کمیٹی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے ایسے مالی بیانات تیار کرنے میں کارکردگی نبھائی ۔جو کہ کمپنیوں کے قانون کے تحت ایک صحیح اور منصفانہ جائزہ ظاہر کرتے ہیں اور قابل اطلاق اکاؤنٹنگ معیارات کے مطابق ہیں۔
ایف آر کیو آر آر نے پری پریرس کے لئے ایک ایڈوائزری تکمیل دی ہے جس میں ان معاملوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو کہ بہتری کے لئے ضروری ہے۔ اگر اکاؤنٹنگ معیارات اور قانون کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں تو قانون کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ یہ معاملہ ان اتھارٹیز کے سامنے پیش کیاجاتا ہے جو کارروائی کرسکتے ہیں۔
این ایف آر اے نے مالی سال 2020-2019 کے لئے کمپنی کے مالی اسٹیٹس منٹ کی جانچ کی بنیاد پر یہ ایف آر کیو آر آر تیار کیا ہے اور این ایف آر اے کے جائزے کے دوران کمپنی سے دیگر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
****************
(ش ح۔ ح ا ۔ رض)
U NO. 9457
(Release ID: 1758812)
Visitor Counter : 217