وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت ’’اِن کریڈیبل انڈیا ایڈونچر: ایکسپیرینسنگ دی ایورسٹ‘‘ موضوع پرویبنار کا انعقاد کیا
وزارت سیاحت نے بھارتی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کے تعاون سے آزادی کا امرت مہوتسو – بھارت @75 منایا
प्रविष्टि तिथि:
26 SEP 2021 2:46PM by PIB Delhi
اہم خصوصیات :
بھارت کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر 12 ایپی سوڈ کی سیریز شروع کی گئی تھی ۔
سیریز میں ہر ایپی سوڈ بھارت کی ثقافتی وراثت کے بارے میں مختلف موضوعات پر مرکوز ہے اور ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘ کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے۔
وزارت سیاحت نے بھارتی یونیورسٹیوں کی ایسو سی ایشن (اے آئی یو) کے تعاون سے بھارت کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر ، 14 اگست 2021 کو ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔ اس ویبنار کے دوران 12 ایپی سوڈ کی ایک سیریز شروع کی گئی، جو شرکاء کو انکریڈیبل انڈیا کے ایک ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔ جمعہ ، 24 ستمبر 2021 کو ’’اِن کریڈیبل انڈیا ایڈونچر: ایکسپیرینسنگ دی ایورسٹ- آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ موضوع پرسیریز کا دوسرای ایپی سوڈ منعقد کیا گیا تھا۔
12 ایپی سوڈ کی یہ سیریز شرکاء کو بھارت کے ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔ دوسرے ایپی سوڈ میں، زندگی کے مختلف شعبوں کی سرکردہ شخصیات نے ماؤنٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کے مختلف اہم حصوں میں مہم سے متعلق اپنی حیرت انگیز کہانیوں اور تجربوں کو مشترک کیا اور مہم جوئی سے متعلق کھیل کی سرگرمیوں جیسے اسکوبا ڈائیونگ، پیرا گلائیڈنگ، پیرا سیلنگ، بنجی جمپنگ وغیرہ کے تجربات کو بھی مشترک کیا۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ محترمہ سنتوش یادو ، آئی پی ایس جناب اتل کروال اور آئی اے ایس جناب رویندرکمار نے 24 ستمبر 2021 کو ویبنار میں اپنے تجربات اور چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔
وزارت سیاحت ، آزادی کا امرت مہوتسو کے سفر میں ، بھارت کے قابل فخر ماضی اور شاندار مستقبل سے روشناس کرانے کے لئے بچوں اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ بچے اور نوجوان ہمارے حیرت انگیز ملک کی توانائی اور طاقت ہیں۔ مضبوط ثقافتی اقدار کے ساتھ اور بھارت کو عالمی قیادت کی راہ پر لے جانے کے لئے یہ اہم ہے، کہ انہیں ہمارے ملک کی تنوع کی طاقت سے واقف کرایا گیا۔ سیریز کا ہر ایپی سوڈ بھارت کی ثقافتی وراثت کے بارے میں مختلف موضوعات اور ’’انکریڈیبیل انڈیا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔

ویبنا کے دوران ، ایس وی پی - این پی اے ، حیدر آباد کے ڈائریکٹر اور 1988 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر جناب اتل کروال نے مئی 2008 میں ایورسٹ چوٹی پر چڑھنے کے دوران اپنے تجربات اور چیلنجوں کو مشترک کیا۔ انہوں نے انڈمان اور لکشدیپ جزائر میں اسکوبا ڈائیونگ، منالی - لیہہ – کھر دنگلا روڈ پر سائیکل چلانا ، کیلاش مانسروور کے لئے سائیکل چلانا اور کیلاش پروت کی پریکرما اور لداخ ، ارونا چل پردیش ، کے سفر جیسی دیگر مہم جوئی سے متعلق سرگرمیوں کا تجربہ بھی مشترک کیا۔ جناب کروال نے کہا کہ اپنے اہداف کو ترجیح دیں اور سخت ضابطوں پر عمل کریں ، تو آپ کو اپنے اہداف حاصل کرنے سے کوئی نہیں رک سکتا۔ جناب کروال نے گجرات میں مختلف مقامات پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کمشنر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہیں نمایاں خدمات کے لئے پولیس میڈل، ممتاز خدمات کے لئے پریسیڈنٹ پولیس میڈل اور ان کے اہم کاموں کے لئے کئی ایوارڈ سے نوا ز ا گیا ہے۔ جناب کروال ایک اچھے میراتھن رنر ہیں ۔ انہیں مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ کا خطاب ملا ہے اور اسکوبا ڈائیونگ اور اسکائی ڈائیونگ میں وہ تربیت یافتہ ہیں۔

اگلی قابل قدر مہمان محترمہ سنتوش یادو نے شرکاء کو ، کوہ پیمائی اور حصولیابیوں کے ایک انتہائی باعث تحریک سفر پر لے گئی۔ محترمہ یادو کی کوہ پیمائی کا سفر ہمالیہ کے بارے میں ایک تجسس اور جنون کے ساتھ شروع ہوا۔ اس جنون اور تجسس کی وجہ سے انہوں نے اترا کھنڈ میں اتر کاشی کے نہرو ماؤنٹینرنگ انسٹی ٹیوٹ (این آئی این) میں تربیت حاصل کی اور کوہ پیمائی کے لئے بہترین امیدوار کے طور پر انہیں منتخب کیا گیا۔ محترمہ سنتوش یادو ایورسٹ چوٹی کو دو بار فتح کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون ہیں اور انہیں نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پیش پیش رہنے والی خاتون کوہ پیما اور لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ محترمہ یادو کو ، کوہ پیمائی کے شعبے میں اُن کی نمایاں خدمات کے لئے اعلیٰ شہری ایوارڈ میں سے ایک پدم شری سے نوازا گیا ہے۔محترمہ سنتوش یاد و بھارت – تائیوان سیسر کانگڑی-1 ، بھارت – جاپانی کنچن جنگا مہم وغیرہ جیسے کئی اہم بین الاقوامی ایکس پڈیشن کی رکن رہی ہیں۔

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے ، ضلع مجسٹریٹ، جناب رویندر کمار ، ایک سابق مرچنٹ نیول آفیسر ، ایک آئی اے ایس افسر، ایک کوہ پیما، مصنف، موٹیویشنل اسپیکر اور سماجی خدمت کو پسند کرنے والے ہیں۔ جناب کمار پہلے آئی اے ایس افسر ہیں، جنہوں نے 2013 میں اور پھر 2015 اور 2019 میں ایورسٹ چوٹی کو فتح کیا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر اُن کی مہم زیادہ تر ایک مقصد کے ساتھ تھی ، جیسے سوچھ بھارت ابھیان ، آبی تحفظ وغیرہ کے بارے میں بھارت کے لوگوں سے اپیل کرنا اور ایک دستاویزی فلم ’’شکھر سے پکار‘‘ میں اسے حیرت ناک طریقے سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے بھارت میں دیگر دلچسپ ٹریک، بھارت میں مہم جوئی سے متعلق کھیلوں کے تجربات ، جیسے اسکوبا ڈائیونگ ، پیرا گلائیڈنگ ، ریور رافٹنگ، بنجی جمپنگ کے تجربوں کو بھی مشترکہ کیا۔ جناب کمار کے نام کئی ایوارڈس ہیں، جن میں سکم کھیل رتن ایوارڈ، وشیش کھیل سمان، کاشی رتن ایوارڈ اور کئی دیگر ایوارڈس شامل ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت اور مرکزی وزارتوں میں مختلف اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔
وزارت سیاحت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، محترمہ روپیندر براڑ اور بھارتی یونیورسٹیوں کی ایسو سی ایشن کی سکریٹری جنرل محترمہ (ڈاکٹر) پنکج متل نے ویبنار کی صدارت کی۔ ویبنار میں 6814 لوگوں نے این ای جی ڈی پلیٹ فارم اور یو ٹیوب پر براہ راست سیشن کے توسط سے حصہ لیا۔ ویبنار پر مبنی سوال وجواب میں 4185 شرکاء نے حصہ لیا اور سوال وجواب میں حصہ لینے والے شرکاء کو ، شرکت کے لئے سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔
انکریڈیبل انڈیا کو فالو کریں:
فیس بک پر : https://www.facebook.com/incredibleindia/ کے توسط سے ۔
اور انسٹا گرام پر : https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv کے توسط سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ف ا- ق ر)
(27-09-2021)
U-9423
(रिलीज़ आईडी: 1758501)
आगंतुक पटल : 247