نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر نے زیڈ پی ای او ، اسپورٹس گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا؛ پی ایم جی ایس وائی سڑک کا افتتاح کیا

Posted On: 26 SEP 2021 8:04PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

 

مرکزی حکومت،  مرکز کے زیرانتظام علاقے کیلئے  موجودہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

 

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر   جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کچ پورہ کنگن میں زیڈ پی ای او اور علاقائی کھیل کے میدان  کا سنگ بنیاد رکھا اور پی ایم جی ایس وائی سڑک کا افتتاح کیا۔

جناب ٹھاکر نے کِچ پورہ کنگن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقائی  جسمانی تعلیم کے دفتر (زیڈ پی ای او) اور  منظور شدہ 1.14 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے علاقائی سطح کے کھیل کے میدان کا سنگ بنیاد رکھا۔

image001ZS0G.jpg

 

ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں صلاحیت  کی کوئی کمی نہیں ہے ، لیکن ان صلاحیتوں کو صحیح سمت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو سہولیات کی ضرورت ہے اور مرکزی حکومت اس علاقے میں صلاحیتوں کو فرغ دینا یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجودہ  کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مزید تقویت بخشنے  کے لیے پرعزم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں میں شامل ہوں اور مختلف سطحوں پر جموں و کشمیر کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سمت میں کام کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے کھیل کے میدانوں اور انڈور اسٹیڈیم کی ترقی کے لیے پی ایم وکاس یوجنا کے تحت  200 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مصنوعی ٹرف ، ہاکی اور فٹبال گراؤنڈز کی تیاری کے لیے 33 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور کی گئی ہے۔

اس دوران انہوں نے مجمع سے اپیل کی کہ وہ یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والے "سوچھ بھارت مشن" میں شامل ہوں۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے  انوراگ سنگھ ٹھاکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے مرکز کے  زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں اس میگا آؤٹ ریچ پروگرام کو منعقد کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکزی وزیر کا یہ دورہ خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو تقویت دے گا۔

اس موقع پر گاندربل  کی ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر ، ایس ایس پی گاندربل اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

image002ISOQ.jpg

 

بعد میں جناب  ٹھاکر نے کچ پورہ کنگن  میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران طلباء میں سرٹیفکیٹ ، یادگار اور کھیلوں کی کٹس تقسیم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے مارشل آرٹس ، ٹگ آف وار ، کبڈی اور والی بال میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کے ثقافتی پروگرام اور ڈیمو  کا بھی مشاہدہ کیا۔

جناب ٹھاکر نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی اہمیت ثابت کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کریں۔

image003TLUK.jpg

 

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کنگن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 136.67 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے  ہونے اولے 1.5 کلومیٹر پی ایم جی ایس وائی سڑک کا افتتاح کیا جو بونی باغ بالا بستی کو شاہراہ سے جوڑتی ہے۔

image0042BEV.jpg

 

اس سڑک کو گاؤں کے لوگوں کے لیے وقف کرتے ہوئے جناب  ٹھاکر نے موجودہ سرپنچ ، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران کو مبارکباد دی  جنہوں نے  سڑک کی تعمیر کے کاموں کو آگے بڑھایا جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے رکے ہوئے تھے اور تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے انتھک محنت کی۔

 

اس دوران انہوں نے بونی باغ کے مقامی باشندوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے علاقے میں ترقیاتی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ مقامی باشندوں نے جناب  ٹھاکر کو علاقے کا دورہ کرنے اور سڑک کا افتتاح کرنے پر مبارکباد دی۔ مقامی لوگ کئی سالوں سے اس سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے۔

************

 

ش ح ۔ ع ح۔ رب

U. No.9422



(Release ID: 1758485) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi