صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس کووڈ -19ٹیکہ کی دستیابی
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 83.54کروڑ سے زیادہ ٹیکے مہیا کئے گئے
ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس اب بھی 4.56کروڑ سے زیادہ باقی ماندہ اور غیر استعمال ٹیکے دستیاب، 1.17کروڑ سے زیادہ ٹیکے بھیجے جانے کے لئے تیار
Posted On:
26 SEP 2021 10:19AM by PIB Delhi
نئی دہلی،26ستمبر؍2021:
مرکزی سرکار ملک بھر میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کے دائرے کو وسیع کرنے اور لوگوں کو ٹیکے لگانے کی رفتار کو تیز کرنے کےلئے عہد بندن ہے۔ کووڈ -19 کے ٹیکے کو سب کے لئے دستیاب کرانے کےلئے نیا مرحلہ 21جون 2021ء سے شروع کیا گیا تھا۔ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کو زیادہ سے زیادہ ٹیکے کی دستیابی کے ذریعے بڑھایا گیا ہے۔اس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں قبل از وقت اطلاع فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ بہتر منصوبے کے ساتھ ٹیکہ لگانے کا بندوبست کرسکیں اور ٹیکے کی سپلائی کے سلسلے کو درست کیا جاسکے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کی شکل میں مرکزی سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کرکے انہیں مکمل تعاون دے رہی ہے۔ٹیکے کی سب کے لئے دستیابی کے نئے مرحلے میں مرکزی سرکار ٹیکہ تیار کرنے والوں سے 75فیصد ٹیکے خرید کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت فراہم کرے گی۔
ٹیکے کی خوراکیں
|
(26ستمبر 2021ء تک)
|
اب تک ہوئی سپلائی
|
83,54,12,250
|
بھیجے جانے کے لئے تیار ٹیکے
|
1,17,12,275
|
بقیہ ٹیکے
|
4,56,96,920
|
مرکزی سرکار کے ذریعے اب تک مفت اور دیگر ذرائع سے ٹیکے کی 83.54کروڑ سے زیادی(83,54,12,250) خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو دستیاب کرائی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی 1.17کروڑ (1.17,12,275) سے زیادہ ٹیکے بھیجے جانے کے لئے تیار ہیں۔
اب یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس کووڈ -19 ٹیکے کی 4.56کروڑ سے زیادہ (4,56,96,920)اضافی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے۔
فوٹو
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9403)
(Release ID: 1758359)
Visitor Counter : 200