نیتی آیوگ

یوتھ کو : لیب انڈیا 2021 کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں


رواں سال جدت طرازی سالیوشن کے لئے اہم توجہ ،ماحولیات سے متعلق سرگرمیاں اور سبز اصلاحات کو تیز کرنا ہے

درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 ستمبر 2021 ہے

Posted On: 15 SEP 2021 8:15PM by PIB Delhi

 

یوتھ کو : لیب انڈیا 2021  مکمل معیشت  پائیدار نقل وحمل ، پائیدار سیاحت  اور پائیدار  فوڈ تکنیک کے اہم  شعبوں میں 18  سے 29  کی عمر  کے جدت طرازوں اور  کاروباریوں سے  درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں بھیجنے کی  آخری تاریخ  22  ستمبر 2021 ہے ۔ درخواستوں،  اکثر پوچھے جانے والے سوالات تھیں وغیرہ کے بارے  میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

خطے کی  زیادہ  دباؤ والے چیلنجوں سے  نمٹنے کے لئے یوتھ  کو: لیب  نوجوانوں کو پہلی صف اور مرکز میں رکھتا ہے۔ اسے  اقوام متحدہ  کے ترقیاتی پروگرام اور سٹی فاؤنڈیشن نے  2017  میں مشترکہ طور پر  تیار کیا تھا۔ اس کا مقصد  ایشیاء بحر الکاہل خطے میں  ممالک کے لئے  نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور  سرمایہ کاری کے لئے ایک مشترکہ  پروگرام  طے کرنا، تاکہ  وہ  قیادت ، سماجی اختراع اور کاروباریت کے ذریعے  پائیدار ترقیاتی اہداف  (ایس ڈی جی)  کے نفاذ میں تیزی لا سکیں۔ اسے  پورے  ایشیاء پیسیفک کے  25 ممالک اور علاقوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں  یوتھ کو؛ لیب کو یو این  ڈی پی نے  2019  میں  اٹل انوویشن مشن ، نیتی آیوگ  کے  ساتھ مل کر شروع کیا  ہے۔ تب سے  مشترکہ طور پر یوتھ  کو: لیب کی تین قسطیں  نافذ  کی جا چکی ہیں، جس میں نوجوانوں کی سماجی اختراع  کے چیلنجوں، معاون انٹر پرائزز اور  نوجوانوں پر مرکوز  مکالمے شامل ہیں۔

ماحولیات کی سرگرمیوں سے متعلق نوجوانوں کی قیادت میں اختراع پر  بات چیت  کے اپنے اہم خطاب میں   اٹل انوویشن  مشن کے  ایم ڈی  ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ  ماحولیات کا بحران  نوجوان افراد کے سامنے  بہت ہی  اہم نسلی چیلنج ہے اور شکر  ہے کہ وہ  ان مسائل کے حل کے لئے زیادہ مناسب ہیں کیونکہ  وہ امکانات سے شروع کرتے ہیں  نہ کہ رکاوٹوں سے۔  تاریخ نے بار بار دکھا یا ہے کہ کاروباریت کے جذبے کے ساتھ لوگوں نے بڑے  مواقع سے  فائدہ اٹھایا ۔ میں اپنے تمام نوجوان جدت طرازوں اور کاروباریوں کو اپنی جدت طرازی کا جوہر دکھانے اور  یوتھ  کو: لیب کے ذریعہ سالیوشن  تیار کرنے  کے لئے اس منفرد مواقع  میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

 مجموعی ترقی کے سربراہ  جناب امت کمار ، یو این ڈی پی انڈیا نے کہا  کہ یقینا  آج کے نوجوان  ، خاص طور پر  ماحولیات سے متعلق سرگرمیوں میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ماحولیات کی تبدیلی یہاں موجود ہیں  اور اس کے  اثرات  وقت وقت پر زیادہ منفی  اور تیز ہونے کا اندازہ  لگا یا  گیا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح نوجوان  غیر فعال  یا محض  ترقی کے مستفیدین نہیں ہیں بلکہ  ترقی کی قیادت کرنے والے  ہیں  ۔ وہ   اپنی بات کو  بہتر انداز میں رکھنے والے،  معاون  اور زیادہ  اہم بات یہ ہے کہ  وہ  جدت طرازکے ساتھ  تبدیلیاں اور مؤثر حل  تلاش کرنے والے ہیں۔ یوتھ کو: لیب ، یو این ڈی پی  اور  اے آئی ایم کے ذریعے بھارت میں ماحولیات کے بحران سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ایسے نوجوان جدت طرازوں کی شناخت کرنے، حوصلہ افزائی کرنے اور مدد کرنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے۔

آنے والی درخواستوں سے 40  بہترین ٹیموں کو  خیالات  ، کاروباری وائبلٹی، پائیداریت  اور  اسکیلبلٹی میں اختراع کی بنیاد پر  منتخب کیا جائے گا تاکہ  انہیں تین مہینے کی قومی اسپرنگ بورڈ پروگرام میں شامل کیا جاسکے، جو  کلائیمیٹ کلیکٹو اور کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن کے ساتھ  مل کر  نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان ٹیموں کو سرپرستی، تربیت اور  نیٹ ورکنگ سے متعلق مدد فراہم کی جائے گی۔ اس پہل سے   اسٹیک ہولڈر کے اتحاد اور  قومی انوویشن چیلنج اور ڈائیلاگ  کے طور پر  نوجوان اسٹارٹ اپ کی حمایت کے لئے ماحولیات  اور  نوجوان کاروباریوں کو  اہم شراکت داروں سے جوڑے گی۔ قومی انوویشن چیلنج دو اہم ٹیموں کا  انتخاب کرے گی، جو یوتھ کو لیب  علاقائی سمت 2022  کے ساتھ  ساتھ علاقائی اسپرنگ بورڈ  پروگرام میں  بھارت کی  نمائندگی کریں گے۔

2021 سمٹ اور فاتحین تفصیلات سے متعلق مزید معلومات  کے لئے برائے مہربانی : https://www.youthcolab.org/2021-summit یہاں کلک کریں۔ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے # یوتھ کا لیب انڈیا،   #  ایم ٹو انوویٹو اور   @NITIAayog, @UNDP_India  اور @YouthCoLab کو فالو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر آن لائن بات چیت کو فالو کریں۔

 اے آئی ایم

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (نیتی )  آیوگ کے ذریعے  تیار کردہ  اٹل  انوویشن مشن  ایک اہم  پہل ہے۔ اس کا مقصد  ملک بھر کے اسکولوں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، ایم ایس ایم ای  اور  صنعتی سطحوں میں آئیڈیاز کو جدت طرازی  اور مؤثر  حل میں  تبدیل کرنے کے لئے ماحول مہیا کرانا  ہے۔مزید معلومات کے لئے  برائے مہربانی : https://aim.gov.in/ کلک کریں۔

یو این ڈی پی  انڈیا

یو این ڈی پی  170 ممالک  اور  علاقوں میں  غریبی کے خاتمے  اور  سیارے کی حفاظت کے لئے کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ  مضبوط پالیسی ، ہنر مندی، شراکت داری اور  اداروں کو تیار کرنے کے لئے  ممالک کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ  اپنی ترقی کو فروغ دے سکیں۔ یو این ڈی پی  انسانی ترقی کے  تقریبا تمام شعبوں میں 1951  سے بھارت میں کام کر رہا ہے۔ نظام کی مضبوطی سے لے کر  مجموعی ترقی  اور  پائیدار  ذریعہ معاش  کے ساتھ ساتھ  پائیدار توانائی ، ماحول اور  لچیلے پن  کے لئے بھی  کام کرتا ہے۔ یو این ڈی پی  کا پروگرام  بھارت کی قومی ترجیحات کے ساتھ کیٹا لیٹک کی تبدیلی کے لئے عالمی وژن کو مربوط کرنے کے لئے جاری ہے۔ تقریبا 30 پروجیکٹ  ہر ریاست میں  زمین پر  کام کر رہے ہیں ، جس کا مقصد  الگ الگ  ترقیات  کے لئے روایتی ماڈل کی تبدیلی کے ذریعے  پائیدار ترقی کے اہداف  کا حصول ہے۔

براہ مہربانی مزید معلومات کے لئے : https://www.in.undp.org/ یہاں دیکھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع ح- ق ر)

U-9350



(Release ID: 1757639) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Punjabi