کامرس اور صنعت کی وزارتہ

 اسٹارٹ اپ انڈیا ایکوسسٹم کو ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے بڑا فروغ حاصل ہوا

Posted On: 23 SEP 2021 6:00PM by PIB Delhi

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر جشن مناتے ہوئے ملک بھر میں ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کی تقریبات کا آغاز کیا ہے۔  12 مارچ 2021 سے شروع ہونے والا یہ اقدام ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی ہے۔ یہ ہندوستان کی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شناخت کو بیان کرتا ہے اور یہ ہندوستان کے لوگوں کے لیے وقف ہے جو آتم نربھر بھارت بھارت کی روح سے طاقت حاصل کرکے ارتقائی سفر میں ہندوستان کو اس مقام تک لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

محکمہ برائے فروغ صنعت و داخلی تجارت (DPIIT)، وزارت تجارت و صنعت 20 ستمبر 2021 سے 26 ستمبر 2021 تک آزادی کا امرت مہوتسو ہفتہ منا رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ ماحولی نظام کو فروغ دینے میں ریاستوں کا کردار رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ کے ایک اہم عالمی مرکز کی طرف ہندوستان کے سفر کے لیے اہم مذکورہ ہفتے کے دوران اسٹارٹ اپ انڈیا کی پہل کو فروغ دینے اور اسے منانے کے تناظر میں اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹارٹ اپ ایونٹس کو منظم/حصہ لینے کے لیے درج ذیل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ہم آہنگی کر رہا ہے۔

 

اتراکھنڈ

میگھالیہ

انڈمان و نکوبار جزائر

تلنگانہ

گجرات

کرناٹک

جموں و کشمیر

ہریانہ

آسام

 

اس اقدام کا مقصد زمین پر کاروباری صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے ساتھ مل کر مذکورہ ریاستوں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیاں/پروگرام متنوع پروگراموں، اہم اقدامات کا آغاز، اسٹارٹ اپ سمٹ کا افتتاح اور اسٹارٹ اپ پالیسیوں کا آغاز وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو ہفتہ کے تحت پروگرام ہندوستان کے پورے اسٹارٹ اپ ماحولی نظام پر دیرپا اثرات مرتب کریں گے۔

 

مذکورہ ریاستیں، اسٹارٹ اپ ماحولی نظام کے مختلف مراحل میں ہیں، یعنی ابھرتے ہوئے ماحولی نظام سے لے کر بہترین کارکردگی دکھانے والے ماحولی نظام تک۔ اسٹارٹ اپ ماحولی نظام کے مفادات کو قطار میں رکھنے کے لیے ماحولی نظام کی ضروریات کے مطابق ان پروگراموں کے انعقاد کے لیے موضوعات کی ایک وسیع رینج کا انتخاب کیا گیا ہے۔ موضوعات مختلف النوع ہیں - ٹریڈ مارکنگ اور پیٹنٹس کے بارے میں علم، سرمایہ کاری، مارکیٹنگ، مینٹورشپ، ریگولیشنز، خریداری، معاشرے کی تشکیل وغیرہ۔ ان موضوعات کے ارد گرد کے پروگرام کاروباری افراد کو اپنے موجودہ کاروبار کو اگلے مرحلے تک پہنچانے کے لیے بے پناہ علم سے آراستہ کریں گے۔

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9323



(Release ID: 1757585) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi