وزارات ثقافت
ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈّ ی نے ‘بزرگوں کی بات- دیش کے ساتھ ’ پروگرام کی شروعات کی
ڈاکٹر اوتپل کے بنرجی کی کتاب ‘‘ گیت گووند: جے دیو کی ڈیوائن او ڈی سی’’ کے اجراء کے ساتھ ‘‘ گیت گووند ’’ پر نمائش کی شروعات کی گئی
بھارت نوجوانوں کا ملک ہے جو اپنے بڑوں سے سیکھنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے : جناب جی کے ریڈّی
نوجوانوں کی توانائی اور بزرگوں کے تجربات سے ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں اور 2047 تک اسے طاقت ور ملک بنا سکتے ہیں : جناب ارجن رام میگھوال
Posted On:
07 SEP 2021 8:06PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں :
- پروگرام ‘ بزرگوں کی بات – دیش کے ساتھ کا مقصد نوجوانوں اور بزرگ افراد کے درمیان بات چیت کو بڑھاوا دینا ہے جو 95 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے افراد ہیں ۔
- کرشنا کے موضوع پر نمائش میں امبر، کانگڑا سمیت دیگر مختلف اسکولی فن سے پینٹنگ کے مجموعہ کو دکھا یا گیا ۔
- گیت گووند کو اصل میں 12 ویں صدی کے شاعر جے دیو نے لکھا ہے ۔
ثقافت کے مرکزی وزیر جناب کشن ریڈّی گنگا پورم نے ڈاکٹر اوتپل کے بنرجی کی کتاب ‘‘گیت گووند : جے دیو کی ڈیوائن او ڈی سی ’’ کا اجراء کیا۔ ساتھ ہی ‘‘ گیت گووند ’’ اور ‘ بزرگوں کی بات – دیش کے ساتھ پروگرام کی شروعات کی ۔ اس پروگرام میں ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے یہ پروگرام نئی دہلی میں واقع آئی جی این سی اے میں منعقد ہوا ۔
پروگرام ‘ بزرگوں کی بات - دیش کے ساتھ کا مقصد نو جوانوں اور بزرگ افراد کے درمیان بات چیت کو بڑھاوا دینا ہے جو 95 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے ہیں ۔ اور آزادی سے قبل بھارت میں تقریباً 18 سال گزار چکے ہوں ۔ ترجیہی طور پر بات چیت کا ویڈیو 60 سیکنڈ سے کم رکھنا ہوگا اور اسے www.rashtragaan.in پر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
کرشنا تھیم پر منعقد نمائش میں امبر ، کانگڑا سمیت دیگر مختلف اسکولی فن سے پینٹنگ کے مجموعے کو دکھایا گیا ہے ۔ دراصل گیت گووند کتاب کو 12 ویں صدی کے جے دیو نے لکھا ہے ۔
پروگرام ‘بزرگوں کی بات -دیش کے ساتھ ’ کی شروعات کرتے ہوئے جناب کشن ریڈّی نے کہا کہ بھارت نوجوانوں کا ملک ہے جو اپنے بڑوں سے سیکھنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ چاہے گرو ششیہ پرمپرا ہو ،کام کاج میں کنبے یا بڑوں کا کردار ہوں، بھارتی افراد اہمیشہ اپنے بڑوں کی طرف ہی دیکھتے ہیں ۔ لہذا پروگرام ‘بزرگوں کی بات -دیش کے ساتھ ’ کی شروعات کر کے مجھے بڑی خوشی مل رہی ہے ۔
انہوں مزید بتایا کہ یہ ایک منفرد پروگرام ہے جہاں ملک کے نوجوان بزرگ نسل اور 95 سال کے قریب یا اس سے زیادہ کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ان سے بات چیت بھی کریں گے ۔پھر وہ ان وڈیوز کو اپلوڈکریں گے اور وزارت ثقافت انہیں ضم کرے گا ۔ آزادی کا امرت مہوتسو میں شامل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔
ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے اس موقع پر کہا کہ کہ نوجوانوں کی توانائی اور بڑوں کے تجربات سے ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق 2047 تک طاقت ور ملک بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کنبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کنبے کے بزرگ افراد کے ساتھ لاپرواہی نہ برتنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کنبے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ایک آدمی کی ترقی سے کنبے کی ترقی ہوتی ہے اور جب کنبہ ترقی کرتا ہے تو سماج آگے بڑھتا ہے اورایک ترقی یافتہ سماج ملک کو خوشحالی کی طرف لے جاتا ہے ۔
کتاب گیت گووند کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جی کے ریڈّی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں میں سے ایک اور پدم شری یافتہ جناب اوتپل بنرجی کی کتاب ‘‘ گیت گووند: جے دیو کی ڈیوائن او ڈی سی’’ کے اجراء پر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ 12 ویں صدی کے شاعر جے دیو کی کتاب کا پہلا شاعری کا ترجمہ ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری اپنی ثقافت میں گیت گووندم جپ ،پاٹھ، روایتی موسیقی، کلاسیکی رقص اور چھوٹی پینٹنگس اور پیچیدہ مجسمہ کے ذریعہ وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا ہے ۔ تاہم انگریزی میں ترجمہ کر کے ہم اپنی ثقافت اور وراثت کے لئے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
وزیر موصوف نے ان حقائق پر بھی روشنی ڈالی کہ ہماری ثقافت اور روایتیں اس وقت پھلیں گی / پھولیں گی جب ہم اسے دنیا کے ساتھ مشترک کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسی لئے مجھے اس کا اجراء کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ جے دیو کاکرشن اور رادھا انسان کی شکل میں بھگوان ہے جو انسانی جذبات کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صرف وہی شخص اس ترجمہ کے ساتھ انصاف کر سکتا ہے جس کی جڑیں بھارت کی ثقافت اور فلسفے میں گہرائی سے جڑی ہوئی ہوں ۔
*************
( ش ح ۔ ع ح۔ ر ب(
U. No.9308
(Release ID: 1757276)
Visitor Counter : 181