بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جہاز رانی کے مرکزی وزیر سربا نند سونووال کل نیو منگلور بندر گاہ پر تین پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 23 SEP 2021 12:20PM by PIB Delhi

 

بندرگاہ، جہاز رانی  اور  آبی گزرگاہوں  کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال   کل نیو منگلور بندرگاہ پر تین منصوبوں کا  افتتاح  اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ جناب سربانند سونووال   جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ان میں ٹرک پارکنگ ٹرمینل  اور یو ایس مالیہ گیٹ اور ملک کو وقف نئی تعمیری کاروباری  مرکز  شامل ہیں  ۔

اندرون ملک کنیکٹویٹی میں بہتری کی وجہ سے اس بندرگاہ پر کنٹینر اور دیگر عام کارگوں کی  آمد و رفت میں اضافہ ہوگا ۔ تقریباً 500 ٹرک  دکشن کنّڑ ضلع اور کرناٹک کے باہر  نیو منگلور بندر گاہ سے  دور دراز  مقامات تک روزانہ کارگوں کے انخلاء کے لئے    آجا رہے ہیں ۔ اگر چہ اس بندرگاہ میں  تقریباً 160 ٹرکوں کے لئے پارکنگ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں لیکن موجودہ علاقہ نہ کافی    پایا جا رہا ہے ۔ ہارڈ سرفیس ٹرک پارکنگ   ٹرمینل  کو  دو کروڑ کی لاگت میں  ایک 16000 ایم 2 رقبے کے لئے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مزید  17000 ایم 2 کا ٹرک پارکنگ ایریا 1.9 کروڑ کی لاگت سے تیار کر لیا جائے گا ۔ ٹرک ٹرمینل میں  کنکریٹ پیومینٹ، گیسٹ ہاوس ،ریستوراں  اور خواب گاہ  فراہم کی جائیں گی ۔ 23-2022 میں اس  پروجیکٹ کو  تیار کیا جائے گا جس پر 5 کروڑ کی لاگت آئے گی ۔

نیو منگلور  پورٹ ٹرسٹ کا مشرقی گیٹ جسے یو ایس مالیہ گیٹ کہا جاتا ہے ، اس بندرگاہ  کے بانی کے نام پر  اس گیٹ کا نام رکھا گیا ہے ۔ یہ این ایچ – 66 پر واقع ہے ۔ گیٹ کمپلیکس کی مجوزہ تجدید نوجو  46.6 میٹر  کے طول و عرض  ہے ۔ اس کی لمبائی 13.5 میٹرس ہے ۔ گیٹ کمپلیکس میں ٹرکس ، 4 پہیہ مسافر گاڑیاں ، 2 پہیہ گاڑیوں  کی نقل و حرکت  اور پیدل چلنے والوں کے لئے مختلف لینس بنائے گئے ہیں ۔ جس میں آر ایف آئی ڈی نظام ، ریڈیولاجی نگرانی کے سازوں سامان  اور بوم بیرئرس  وغیرہ کے  التزامات  ہیں ۔ تجدید نو  کے کام کی لاگت  3.22 کروڑ روپے ہے ۔ مارچ 2022 تک اس کام کے مکمل ہونے کی توقع  ہے۔

 کاروباری ترقیاتی  مرکز اور ٹیسٹنگ مرکز، آئی او سی رٹیل  آؤٹلیٹ  سے ملحق   این ایچ -66  کے مغربی اطراف   میں  2.80 ایکڑ  کے رقبے میں بنا ہوا ہے ۔ کاروباری ترقیاتی  مرکز   میں   ایک اسٹلٹ+ گراؤنڈ+ تین منزلہ عمارت  ہیں ۔ اس کے ساتھ  6300 ایس کیو ایم اور 1200 ایم 2 ٹیسٹ سینٹر بلڈنگ کا  کل کارپیٹ  رقبہ ہے ۔  برآمد اور ٹیسٹنگ سینٹر کے لئے کاروباری  ترقیاتی مرکز   کی تعمیری پروجیکٹ پر  24.57 کروڑ کی لاگت آئے گی ۔ کاروباری ترقیاتی مرکز میں  ایک کانفرنس ہال  ، ریستوراں  ، پوسٹ آفس بینک وغیرہ ہوں گے ۔ اس میں ای ایکس آئی ایم تجارتی برادری کے لئے ایک چھت کے نیچے  تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

نیو منگلور بندر گاہ  کرناٹک کا واحد سب سے بڑا  مثالی بندر گاہ ہے   اور یہ کوچین اور گوا  بندرگاہ کے درمیان واقع ہے  ۔ بنیادی ڈھانچے کے ہر پہلو کو یہ  یقینی  بناتے ہوئے تیار کیا گیا ہے  کہ جہاز  گاہکوں کی انتظامی ضرورتوں پر  پوری طرح مرکوز ہوں  ۔ اس بندرگاہ میں 15 کلی طور پر   آپریشنل برتھس ، ہینڈلنگ کنٹینرس، کوئلہ اور دیگر کارگو  موجود ہیں ۔ نیو منگلور پورٹ ٹرسٹ  ایک آئی ایس او  9001 ،14001 اور آئی ایس پی ایس بندرگاہ کے  مطابق ہے۔ جس کی حفاظت و سلامتی  پر  سختی سے  زور دیا  جاتا ہے ۔ ماحولیاتی شعور  کے لئے بندرگاہ ایک  سبزبیلٹ تیار کرنے  اور خلیج میں صاف صفائی کی  مہمات کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے جو ماحولیاتی بہتری کے پروجیکٹوں کے لئے اہم ہے ۔ یہ بندرگاہ  منگلور کے  آس پاس  بین الاقوامی  معیارات  کی تمام سہولتیں    اور سیاحتی مقامات پر جدید ترین کروز ٹرمینل کی وجہ سے  ہمیشہ کروز سیاحوں کا گرم جوشی سے استقبال کیلئے تیار رہتاہے ۔یہ  بندرگاہ تین قومی شاہراہوں این ایچ -75 ،66  اور  169 سے قابل رسائی  ہے ۔ یہ تین ریل راستوں – کونکن، جنوب مغربی ، اورجنوبی  حصوں  سے ملتا ہے  اور  منگلور بین الااقوامی ہوائی اڈے کے لئے قابل رسائی  ہے ۔        

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(

U. No.9304

 


(Release ID: 1757247) Visitor Counter : 246
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada