سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم- سبز اور آلودگی سے پاک بھارت کی طرف ایک قدم

Posted On: 22 SEP 2021 6:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22ستمبر،2021۔سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر ہریش ہیرانی نے سوامی سوماتمانند جی مہاراج، رام کرشن مشن آشرم، آسنسول اور جناب تپس بنرجی، چیئرمین، آسنسول درگا پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، حکومت مغربی بنگال کی موجودگی میں سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم کو آج آسنسول بریل اکیڈمی، مغربی بنگال کے حوالے کیا۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ ٹیکنالوجی دو کاروباری اداروں میسرز آسنسول سولر اینڈ ایل ای ڈی ہاؤس، مغربی بنگال اور میسرز میکومیکو سولر اینڈ انفراسٹرکچر ایسوسی ایٹس، درگا پور، مغربی بنگال کو منتقل کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013Y7V.jpg

سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم سولر انرجی پر مبنی کوکنگ سسٹم ہے جو سولر پی وی پینل، چارج کنٹرولر، بیٹری بینک اور کوکنگ اوون پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی صاف کھانا پکانے کا بہترین ماحول، انورٹر کم ڈائریکٹ آپریشن، تیز اور یکساں حرارتی اور سالانہ فی گھر 1 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو بچانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

پروفیسر ہریش ہیرانی، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم کو آسنسول بریل اکیڈمی کے حوالے کرنے پر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا، جو خاص طور پر معذور بچوں کے لئے خدمات انجام دینے میں زبردست کام کر رہا ہے۔ یہ 'آلودگی سے پاک ہندوستان' کا خواب تھا اور سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم اس خواب کی تعبیر کی طرف ایک چھوٹا سا قدم ہے۔

سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم 20-25 فیصد بہتر کارکردگی اور روایتی سولر بیسڈ کوکنگ سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ کفایتی ہے جو اے سی-ڈی سی کنورژن کی وجہ سے کارکردگی کھو دیتا ہے۔ سادہ ٹیکنالوجی ڈیزائن مینوفیکچرنگ میں آسانی کو بھی یقینی بناتا ہے اور اس طرح مائیکرو انڈسٹریز کے لیے خاطر خواہ معاشی مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے ٹیکنالوجی کی مقبولیت کی بنیاد کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q06F.jpg

یہ نظام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کافی حد تک روکنے میں مدد دے گا۔ یہاں تک کہ ایل پی جی کا استعمال کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے۔ ایک بار جب یہ ٹیکنالوجی بازار میں پہنچ جائے گی تو اس کی قیمت 65000 سے 70000 روپے تک ہوگی۔ شمسی توانائی پر مبنی دیگر مصنوعات کی طرح اگر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے تو مصنوعات کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے ذریعے تیار کردہ سولر ڈی سی کوکنگ سسٹم کا وسیع پیمانے پر استعمال 200 گیگا واٹ شمسی توانائی کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جیسا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے تصور پیش کیا ہے اور تقریبا  290 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ  کے اخراج کو بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9284


(Release ID: 1757144) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi , Tamil