وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے منڈرا سے 3004 کلوگرام ہیروئن ضبط کی - آٹھ افراد کی گرفتاری

Posted On: 22 SEP 2021 7:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22ستمبر،2021۔بھارت میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کارروائی کئے جانے کے دوران  ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے 13 ستمبر 2021 کو دو کنٹینر حراست میں لیے جو کہ افغانستان کے قندھار سے بندر عباس، ایران کے راستے منڈرا بندرگاہ پہنچے تھے۔ کنٹینرز میں نیم پروسیسڈ ٹالک سٹونز ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ کنٹینرز کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد 17 ستمبر 2021 اور 19 ستمبر 2021 کو دونوں کنٹینرز سے 2988 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی۔

ہیروئن جمبو بیگز میں چھپائی گئی تھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس میں غیر پروسیسڈ ٹیلک پاؤڈر ہے۔ ہیروئن کو تھیلوں کی نچلی تہوں میں رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ہیروئن کو ٹالک پتھروں سے پاٹ دیا گیا تاکہ پتہ نہ چل سکے۔ اس کے نتیجے میں ہیروئن کو بڑی محنت سے ٹالک اسٹونز سے الگ کرنا پڑا۔

نئی دہلی، نوئیڈا (یو پی)، چنئی، کوئمبٹور، احمد آباد، مانڈوی، گاندھی دھام اور وجئے واڑہ میں فوری طور پر فالو اپ آپریشن کیا گیا۔ اس کی وجہ سے دہلی کے ایک گودام سے 16.1 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، 10.2 کلو گرام پاؤڈر جس کا کوکین ہونے کا شبہ ہے اور 11 کلو گرام مادہ، جس کے ہیروئن ہونے کا شبہ ہے۔

اس معاملے میں اب تک مجموعی طور پر آٹھ (8) افراد جن میں چار (4) افغانی، ایک (1) ازبک اور تین (3) ہندوستانی شہری شامل ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار بھارتی شہریوں میں امپورٹ ایکسپورٹ کوڈ (آئی ای سی) کا حامل بھی شامل ہے، جو کنسائنمنٹ درآمد کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اسے چنئی سے گرفتار کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 9288



(Release ID: 1757124) Visitor Counter : 175


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu