کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے ای پی سی نے ’’وانجیہ اُتسو‘‘ میں ابھرتے ہوئے برآمدکاروں کے لئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا

Posted On: 22 SEP 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 ستمبر 2021:

محکمہ تجارت کے ذریعہ منائے جا رہے ’وانجیہ سپتاہ‘ کے ایک جزو کے طور پر، آج اے ای پی سی ایپرل ہاؤس گروگرام میں ، ابھرتے ہوئے برآمدکاروں کے لئے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ملبوسات کی برآمدات کو فروغ دینے والے کونسل (اے ای پی سی) کے سکریٹری جنرل  ڈاکٹر ایل بی سنگھل نے برآمدکاروں کو پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیم، جو کہ برآمدکاری کے عمل میں سہولت بہم پہنچانے کا ایک وسیلہ ہے، کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ خارجی تجارت کے بھارتی ادارے (آئی آئی ایف ٹی) کی جانب سے شریک ہونے والے مہمان اسپیکرحضرات  پروفیسر ایم پی سنگھ اور پروفیسر ہرکیرت سنگھ  نے بھی اس سیشن میں حصہ لیا۔

https://lh4.googleusercontent.com/dzGcCnGW7w8fLOOJyDwpPMBIkDYpbXwr9RDWclc4FmvRZY91LcQMwqoVekP44UYDJoG_GwPXZZbmnrMobXUUdYWyip6wHCncQRLKcrMnyHn5fppOweDoXgk_DnaOq76RFY5TK7M=s0

تربیتی  سیشن کے دوران مہمان اسپیکر پروفیسر ہرکیرت سنگھ

https://lh6.googleusercontent.com/M1OeklHFQo192wsK0wRaaSORm52jSCsKfPmNKJeP-YqFGaQ-eUI0Ga0ZrwgWuNnQeBC76QaNvLTspWVJs4kIT4EK-w7LgxEjlRMlgA2cpK3cKcCkSU-hBLW4QWOXRL-UKrJD-qc=s0

اے ای پی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر ایل بی سنگھل تربیتی سیشن کے دوران

اس تربیتی سیشن کے  بعد ’برآمدات سے متعلق امکانات اور چنوتیاں: شعبے کے مخصوص مسائل‘ کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس مباحثے میں اوکھلا گارمنٹ اینڈ ٹیکسٹائل کلسٹر، اے پی ای ڈی اے، جندل باسمتی پرائیویٹ لمیٹڈ، ای ای پی سی، بی سی سی آئی بہادرگڑھ، سمپلا اور روہاڈ انڈسٹریز ایسو سی ایشن، اور ہینڈلوم مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن، پانی پت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

محکمہ تجارت 20 سے 26 ستمبر 2021 کے دوران ’وانجیہ سپتاہ‘ (تجارت و صنعت ہفتہ) منا رہا ہے۔ ملک بھر میں متعدد پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے  جس کے تحت ملک کے 73 اضلاع پر احاطہ کرتے ہوئے ، آتم نربھر بھارت، بھارت کو ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت کے طورپر پیش کرنے کی مہم، اور سبز اور صاف ستھرے خصوصی اقتصادی زونوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ ’کھیت سے غیر ملکی سر زمین تک‘ پر مرتکز سیشنوں  اور درآمدکاروں کی کانفرنس، ’وانجیہ اُتسو‘کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9280



(Release ID: 1757069) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil