وزارت خزانہ

مرکزی حکومت نے ایکٹ کی دفعہ 10( 26 ) کے تناظر میں انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 کی دفعہ 194 اے کے تحت ٹی ڈی ایس کےالتزامات میں نرمی کی ہے

Posted On: 17 SEP 2021 10:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،17ستمبر  ، 2021 :

مرکزی حکومت نے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 197 اے   کی ذیلی شق ( آئی ایف) کے تحت کئے گئے التزات  کا استعمال کرتے ہوئے نوٹیفائیڈ کیا ہے کہ ایکٹ کی دفعہ 194 اے کے تحت  درج ذیل ادائیگی پر کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔  مثال کے طور پر درج فہرست قبائل کے کسی رکن (  جسے اب سے  ‘‘ حاصل کی گئی  ادائیگی ’’  کہا جائے گا )، جو ایکٹ کی دفعہ  10 ( 26 )میں مذکور   کسی مخصوص علاقے میں رہتا ہو ، کو  کسی مخصوص علاقے میں  شیڈول بینک  (  جسے اب سے  ‘ ادائیگی کی  گئی  ’ کہا جائے گا )  کے ذریعہ سود کی شکل میں  کی گئی ادائیگی پر  ٹیکس کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی ۔ سکورٹیز پر  قابل ادائیگی سود شامل نہیں ہے، اس تعلق سے درج ذیل شرطیں نافذہوں گی  ۔

  1. ادائیگی کرنے والے کو خود اس تعلق سےمطمئن رہنا چاہئے  کہ ادائیگی  کی رقم  حاصل کرنے والا  درج فہرست قبائل کا ایک رکن ہے جو کسی  مخصوص علاقے میں  رہتا ہے  ، درست ادائیگی کے تعلق سے اس مقررہ سال سے   متعلقہ  گزشتہ  سال کے دوران  ادائیگی کی رقم حاصل کرنے والوں کو  کوئی پریشانی ہو رہی ہو جس سے ادائیگی کی گئی ہے  اس سے متعلق  تمام ضروری دستاویزات  بطور ثبوت حاصل کر لئے گئے ہوں  ۔
  2. ادا کنندہ کو  ادائیگی کے تعلق سے  ٹیکس کٹوتی سے متعلق  تفصیلی معلومات دینی ہوگی  جیسا کہ  ایکٹ کی دفعہ  200 ذیلی شق  ( 3 ) میں ذکر ہے ۔
  3. گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر کی گئی ادائیگی 20 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

 مذکورہ  نوٹیفیکیشن کے مقاصد کے تحت  شیڈول بینک کا  مطلب  ایک ایسا بینک ہے جو بھارتی  ریزرو بینک ایکٹ ، 134 کے دوسرے شیڈول میں شامل  ہے  ۔

نوٹیفیکیشن نمبر  2021/110 مورخہ 17 ستمبر 2021 کو باقاعدہ جاری کیا گیا ہے  ۔یہ  www.incometaxindia.gov.in  اور   www.egazette.nic.in  پر بھی دستیاب ہے ۔ 

 

 

*************

( ش ح ۔ ع ح۔ ر ب(

U. No.9267



(Release ID: 1756981) Visitor Counter : 207


Read this release in: Kannada , English , Hindi