صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 ٹیکوں کی دستیابی پرتازہ ترین جانکاری


ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 80.13 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 4.52 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی بچی ہوئی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں،  84لاکھ خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں

Posted On: 22 SEP 2021 9:40AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافے کے لئے پرعزم ہے۔ عالم گیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون، 2021 کو ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہتر منصوبہ بندی اور ویکسین کی فراہمی کی چین کو منظم کرکے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوانس میں ویکسین کی دستیابی اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے تعاون کررہی ہے۔ عالم گیر کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ویکسین مینوفیکچررز کی جانب سے تیارکی جارہی ویکسین کو خرید کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 75 فیصد مفت ویکسین کی سپلائی کرےگی۔

ویکسین کی خوراکیں

(22؍ستمبر 2021ءکے مطابق)

فراہم کی گئی خوراکیں

80,13,26,335

تیاری کے مرحلے میں

48,00,000

بچی ہوئی خوراکیں

4,52,07,660

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 80.13 کروڑ سے زیادہ (80,13,26,335) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جا چکی ہیں ۔ مزید یہ کہ تقریباً 48 لاکھ (48,00,000)خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں۔

مزید برآں 4.52  کروڑسے زیادہ (4,52,07,660)سے زیادہ بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

**************

 

 

)ش ح -  س ب۔ رض(

U. NO. 9251

 



 


(Release ID: 1756908) Visitor Counter : 182