وزارت خزانہ
حکومت نے عمل آوری میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے بعض معینہ مدّتوں میں توسیع کی ہے
Posted On:
17 SEP 2021 10:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،17ستمبر ، 2021 :
مرکزی حکومت نے کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے مختلف متعلقہ فریقوں کو درپیش پریشانیوں کا ازالہ کرنے سے متعلق اپنے عزم کے مطابق اور مختلف متعلقہ فریقوں کے ذریعہ پیش درخواستوں پر غور کرتے ہوئے ، درج ذیل معاملات میں انکم ٹیکس قانون مجریہ 1961 ( بعدازاں بطور حوالہ ‘‘ دی ایکٹ ’’ مستعمل ہوگا) کے تحت عمل آوری کے لئے معینہ مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انکم ٹیکس محکمے کو آدھار نمبر کو پی اے این کے ساتھ منسلک کرنے کے بارے میں مطلع کرنے سے متعلق وقت کی حدکو 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 مارچ 2022 کر دیا ہے ۔
دی ایکٹ کے تحت جرمانہ سے متعلق کارروائی کی مدّت کی آخری تاریخ بھی 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 مارچ 2022 کر دی گئی ہے ۔
اس کے عالاوہ بے نامی املاک کے لین دین اور خرید فروخت پر پابندی سے متعلق قانون مجریہ 1988 کے تحت مجاز اتھارٹی کےذریعہ نوٹس جاری کرنے اور آرڈر منظور کرنے کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کرتے ہوئے اسے 31 مارچ 2022 کر دیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں 2021 کا نوٹیفکیشن غیر 113 مورخہ 17 ستمبر 2021 جاری کر دیا گیا ہے اور اسے انکم محکمے کی ویب سائٹ www.incometaxindia.gov.in پرملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔
*************
( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(
U. No.9227
(Release ID: 1756709)
Visitor Counter : 205