ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سی او پی 26 کواپنے دائرے امکان ، پیمانے اور رفتار کے معاملے میں موسمیات سے متعلق سرمایہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئےاور ساتھ ہی ساتھ کم لاگت پر سبز ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے پر توجہ دینی چاہئے: اقوام متحدہ میں بھارت کا بیان


موافقت کو مناسب اہمیت دینے کی فوری ضرورت ہے

Posted On: 20 SEP 2021 10:20PM by PIB Delhi

 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب اینٹونیو گوٹریس اور برطانیہ کے وزیر اعظم جناب بورس جانسن کے ذریعہ 20 ستمبر 2021 کو آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق کچھ اہم لیڈروں کے ساتھ بلائی گئی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی میٹنگ میں ورچوئل طریقے سے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے ماحولیات ، جنگلا ت اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آئندہ سی او پی 26 سمیت آب و ہوا میں تبدیلی سے جڑے کسی بھی بات چیت میں کوئی بھی کامیاب نتیجہ پانے کیلئے یو این ایف سی سی سی پروسیس کے تحت طے کئے گئے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت کا ذکر کیا ۔میٹنگ میں آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کیلئے درکار سرمائے ،تخفیف اور موافقت پر اہم کلائیمیٹ کارروائیوں کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

ماحولیات کے وزیر نے 2030 تک 450 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی سمیت آب و ہوا سے متعلق ان ٹھوس اقدامات کا بھی ذکر کیا جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں بھارت اٹھارہا ہے۔

ماحولیات کے وزیر نے بتایا کہ آئی پی سی سی کی حالیہ تحقیقات اور یو این ایف سی سی سی کی نئی سن تھیسس رپورٹ کی روشنی میں اور یہ کہ ترقی یافتہ ملکوں نے 2008-2020 کی مدت میں مجموعی طور سے اپنے تخمینہ اخراج بھتے سے کہیں زیادہ اخراج کیا ہے انہیں تخفیف پر زیادہ سے زیادہ کارروائی کرنی چاہئے اور ترقی پذیر ملکوں کو مالی مدد دینی چاہئے۔

جناب یادو نے زور دیکر کہا کہ یو این ایف سی سی سی میں بھی موافقت کو مناسب اہمیت دینے اور اس پر گفتگو کرنے کی فوری  ضرورت ہے کہ وسائل کا ترقی پذیر ملکوں کی ضرورتوں کے دائرے امکان کے مطابق ہے یا نہیں ۔

وزیر موصوف نے زور دیکر کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں امنگ بھرے آب و ہوا سے متعلق کارروائی پیرس سمجھوتے کے تحت ترقی یافتہ ملکوں سے ملنے والی امداد پر منحصر ہے ۔انہوں نے ترقی پذیر ملکوں سے 2009 میں طے کی گئی سالانہ 100 بلین امریکی ڈالر کی امداد دینے کا اپنا وعدہ پورا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے آگے کہا کہ سی اوپی 26 کو دائرے امکان،پیمانے اور رفتار کو دھیان میں رکھتے ہوئے سرمایہ پر توجہ دینے اور کم لاگت پر سبز ٹیکنالوجی کی منتقلی پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔

 

 

( ش ح۔ ح ا ۔م ش)

U. No. 9226



(Release ID: 1756690) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi